تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 149
لیوٹن ، واٹ فورڈ، ملٹن کینز آکسفورڈ کرائیڈن ایسٹ لنڈن ۱۴۹ £272۔69 (2+4+8)14 £232۔65 7 £351۔99 16 £115۔91 13 128 لنڈن کامیاب مراجعت پر استقبالیہ تقریب بیرونی ممالک کے دورہ سے کامیاب مراجعت پر مجلس عاملہ انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے مکرم نائب صدر صاحب کے اعزاز میں 9 اگست ۱۹۸۱ء کو دفتر انصار اللہ کے ہال میں ایک تقریب استقبالیہ منعقد ہوئی جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس نے فرمائی۔اس تقریب میں قائدین ، نائب قائدین و کارکنان دفتر مرکزیہ کے علاوہ چیدہ چیدہ بزرگان سلسلہ بھی شریک ہوئے۔تلاوت اور عہد کے بعد مکرم پروفیسر منور شمیم خالد صاحب قائد عمومی نے مندرجہ ذیل استقبالیہ ایڈریس پیش کیا۔بسم اللہ الرحمن الرحیم جناب محترم پروفیسر چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ محمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدلله ثم الحمد للہ۔آج سے ٹھیک تین ماہ قبل 9 مئی ۱۹۸۱ء کو اسی جگہ اور عین اسی وقت ہم اراکین مجلس عاملہ مرکزیہ نے جن دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ آئمکرم کو یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک میں مجلس انصار اللہ کی تشکیل و تنظیم کے اہم اور نازک مگر اہمیت کے لحاظ سے نہایت دور رس نتائج کے حامل عالمی دورہ پر روانہ کیا تھا۔الحمد للہ کہ خدا تعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل سے ان دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا جس کے نتیجہ میں ان پورے دو ماہ بارہ دن کے اس عالمی دورہ میں آپ نے لگا تار انتھک جدو جہد اور لگن اور ممکنہ انسانی حد تک دورہ کے مقاصد کے حصول کے لئے مسلسل بغیر کہیں آرام کئے یا پڑاؤ ڈالے کام کیا اور شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد آج پھر ہمارے درمیان تشریف فرما ہیں۔ہم آپ کو اس کامیاب و کامران مراجعت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں۔جناب نائب صدر صاحب! جب ہم آپ کے دورہ کے ذریعہ پیدا ہونے والے نتائج پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمارے دل خدا تعالیٰ کے حضور شکر و امتنان کے جذبات سے معمور ہو جاتے ہیں کہ واقعی دریائے