تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 135 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 135

۱۳۵ بعض امور کی تیاری آپ کو ان کے آنے سے قبل کرنی ہوگی تا جو کام اُن کے آنے سے پہلے آپ اور دوسرے عہدیداران مل کر انجام دے سکتے ہیں وہ اُن کے آنے سے پہلے مکمل ہو جائیں۔(۱) مجلس وار انصار کی تجنید مکمل کی جائے۔(۲) مجلس کی منظور کردہ شرح کے مطابق انصار کا مجلس وار بجٹ تشخیص کیا جائے۔(۳) مرکزی گیسٹ ہاؤس اور دفتر کی تعمیر کے لئے عطایا کی تحریک کر دی جائے اور وعدہ جات کے حصول کا کام شروع کر دیا جائے۔(۴) اس خط کے ہمراہ پروفارما (PROFORMA) ارسال ہے جو مجلس انصاراللہ کے ہر رکن سے پُر کروا لیا جائے اور اس کے مندرجات کو ایک فارم میں CONSOLIDATE کر لیا جائے۔(۵) جس بینک میں جماعت کا اکاؤنٹ ہے اس بینک میں مجلس انصار اللہ مرکزیہ“ کے نام پر ایک الگ اکاؤنٹ کھلوا دیا جائے (اگر پہلے ایسا اکاؤنٹ موجود نہیں تو اس اکاؤنٹ کے آپریٹر (OPERATOR) آپ ہوں گے۔اس اکاؤنٹ میں چندہ مجلس کا مرکزی حصہ، چندہ سالانہ اجتماع کا مرکزی حصہ، چندہ اشاعت لٹریچر، چندہ تعمیر گیسٹ ہاؤس ، چندہ ماہنامہ انصار اللہ کی رقوم جمع کروائی جائے۔لیکن اس امانت سے صرف صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی اجازت سے رقم نکلوائی جاسکے گی۔(۶) جن مقامات پر زعیم اعلیٰ انصار اللہ کا انتخاب ابھی تک نہیں ہوا، وہاں زعیم کی نامزدگی کر دی جائے یا زعیم کا انتخاب کروا دیا جائے۔(۷) جنوری تا اپریل ۱۹۸۱ء مجالس ملک نے جو کام کیا ہے اُس کی رپورٹ تیار کر لی جائے۔(۸) مجلس کے ہر قسم کے حسابات کو آخری شکل دے دی جائے تا کہ پڑتال میں سہولت ہو۔اس خط کی رسیدگی کی فوراً اطلاع دیں اور مکرم نائب صدر صاحب مرکزیہ کے پروگرام کو آخری شکل دے کر جلد از جلد بھجوا دیں۔دورہ کے دوران مکرم نائب صدر صاحب مرکز یہ کو صدر مجلس کے اختیار حاصل ہوں گے اور مجالس کے جملہ معاملات کے بارہ میں ہر قسم کا فیصلہ دینے کے مجاز ہوں گے۔اندرون ملک مکرم نائب صدر صاحب مرکزیہ کے دورہ کے جملہ اخراجات مجلس انصاراللہ ملک برداشت کرے گی۔۔۔جزاکم اللہ احسن الجزاء الوداعی دعائیہ تقریب محترم نائب صدر صاحب کی روانگی سے ایک روز قبل و مئی ۱۹۸۱ء کو دفتر انصار اللہ مرکزیہ کے ہال میں