تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 133 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 133

۱۳۳ تبلیغی کیسٹ بیرون ممالک بھجوائے گئے کتنالٹریچر شائع ہوا مرکزی نمائندگان مکرم نا ئب صدر صاحب مجلس کا دورہ بیرونی ممالک رساله وصال ابن مریم : ۲۰۰۰ رساله خاتم النبین : ۲۰۰۰ دوور قے : ہمارا خدا: ۵۰۰۰، ہمارا مذہب: ۵۰۰۰، زنده رسول ۵۰۰۰، زنده کتاب ۵۰۰۰ ۱۷۵ مجالس میں مرکز سے ۲۳ نمائندگان نے شمولیت کی جو ایک سے زائد بار دوروں پر گئے ۴۹ مجالس انصاراللہ بیرون پاکستان کو منظم کرنے کیلئے ضروری سمجھا گیا کہ مرکز سے کوئی نمائندہ ان مجالس کا دورہ کرے اور موقع پر جا کر حالات کا عمیق جائزہ لے کر مجالس کی تنظیم کے کام کو سرانجام دے چنانچہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس نے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں درخواست پیش کی کہ اس مقصد کے لئے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مجلس کو بیرونی ممالک کے دورہ پر بھجوایا جائے۔حضور انور نے اس تجویز کو منظور فرمالیا اور مکرم نائب صدر صاحب کے مندرجہ ذیل نو ممالک کے دورے کا پروگرام تشکیل دیا گیا : (۱) مغربی جرمنی (۲) سوئٹزرلینڈ (۳) ہالینڈ (۴) ڈنمارک (۵) سویڈن (۶) ناروے (۷) انگلستان (۸) امریکہ (۹) کینیڈا محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے روانگی سے قبل سید نا حضرت خلیفتہ المسح الثالث سے ملاقات کا شرف حاصل کیا نیز بذریعہ خط دعا کی درخواست کے ساتھ عرض کیا کہ اگر حضور پسند فرما ئیں تو حضور ا حباب کے نام کوئی پیغام یا نصیحت عطا فرمائیں جو خاکساران ممالک کے احباب کو پہنچائے۔جواب میں حضور انور نے ارشاد فرمایا کہ ”میرا سلام پہنچا دیں