تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 132
۱۳۲ حلقہ میں زیر تعمیر مجد احمدیہ میں سلائیڈ ز دکھائی گئیں۔حلقہ امیر پارک میں پروگرام کے بعد ایک گھنٹہ تک حاضرین نے سوالات بھی کئے جن کے تسلی بخش جواب دیئے گئے۔ہر دو مقامات پر ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔حاضرین کی تعداد ہر دو جگہ پر ڈیڑھ اور تین صد کے درمیان تھی۔سیالکوٹ۔19 جون کو جمعہ سے پہلے مرکزی نمائندگان مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب اور محمد عیسی صاحب نے نگران حلقہ جات کی میٹنگ میں ہدایات دیں۔مسجد احمد یہ میں نماز عشاء کے بعد مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نے سلائیڈ زپروگرام دکھایا۔احباب کے ساتھ ان کے ڈیڑھ سو کے قریب غیر از جماعت دوست بھی شامل ہوئے۔کل حاضری دوسو پچاس کے قریب تھی۔مستورات ان کے علاوہ تھیں۔چک ۴۳ ضلع سرگودھا۔مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نے سلائیڈ ز دکھا ئیں۔پانچ سو حاضرین تھے۔مکرم صدر صاحب جماعت کے ڈیرے پر انتظام کیا گیا۔عصر کی نماز سے پہلے مذاکرہ کا انتظام کیا گیا۔جس میں تھیں غیر از جماعت دوستوں نے دلچسپی سے سوالات پوچھے۔دارا النصر شرقی ربوہ ۱۳ جون کو مسجد میں مکرم مولوی منیر الدین صاحب نے سلائیڈ ز پروگرام دکھایا۔مسجد القمرر بوہ۔مکرم مولوی منیر الدین صاحب نے ۱۳ جون کو مسجد القمرر بوہ میں یہ پروگرام دکھایا۔مالو کے بھگت ضلع سیالکوٹ۔مکرم مولوی محمد عیسی صاحب اور مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب مرکزی نمائندگان کی حیثیت سے ۱۸ جون کو یہاں پہنچے اور بعد نماز عصر مجلس انصاراللہ کی ایک میٹنگ میں شامل ہوئے۔مختصر میٹنگ کے بعد آخر میں دونوں علماء نے تربیتی امور سے متعلق تقاریر کیں۔اس میٹنگ میں انصار ، خدام، اور اطفال نے کثرت سے شرکت کی۔۴۸ ضروری کوائف قیادت اصلاح وارشادا۸۔۱۹۸۰ء نمبر شمار عنوان 1 مجالس مذاکرہ کی تعداد سال ۱۹۸۰ء سال ۱۹۸۱ء جنوری تا اگست (۸ ماه ) ۱۳۲ ۸۲۷ جن میں سے ۲۹ مقامات پر صدر محترم نے شرکت فرمائی۔۳۰۶ ۸۳ ۱۲۳ ۲۴۵ ۸۸ ۱۴۷۸ - جنتیں جو ہمارے ریکارڈ میں آئیں تبلیغی وفود بھجوائے گئے سلائیڈ زلیکچر ۵ تبلیغی خطوط لکھے گئے