تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 125
۱۲۵ (۸) نائب صدر محترم کے بیرونی دورہ سے متعلق تفصیلی ہدایات اور پروگرام متعلقہ ممالک کو بھجوائے گئے نیز بیرونی ممالک کے اجتماعات پر صدر محترم کے پیغامات ارسال کئے۔(1) ہیں اعلانات الفضل میں اور گیارہ اعلانات ماہانہ انصار اللہ میں اشاعت کے لئے بھجوائے گئے۔(۱۰) انسپکٹر ان دفتر مرکزیہ کے ذریعہ اضلاع، لاہور، فیصل آباد، قصور، گجرات ،سیالکوٹ ، راولپنڈی، ہزارہ، آزاد کشمیر اور تھر پارکر کی ۲۱۲ مجالس کا دورہ کیا گیا۔قیادت تحریک جدید (۱) حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کا خطبہ بابت سال نو تحریک جدید کا خلاصہ رسالہ کی شکل میں شائع کروا کے مجالس کو بھجوایا گیا۔(۲) مجالس کو شعبہ تحریک جدید کے ٹارگٹ سے آگاہ کیا گیا۔(۳) چھپیں اعلانات الفضل میں شائع کرائے گئے۔(۴) ارتمیں مجالس کا دورہ کر کے موقع پر جائزہ لیا گیا۔ان مجالس سے بائیس معاونین خصوصی حاصل ہوئے جن میں سے تیرہ انصار تھے۔(۵) تحریک جدید کے مالی جہاد میں بیاسی فیصد انصار شامل تھے۔(4) اہل قلم حضرات کو تحریک جدید کے مطالبات پر مضامین لکھنے کی تحریک کی گئی جس کے نتیجے میں گیارہ مضامین شائع ہوئے۔(۷) پہلی سہ ماہی میں تحریک جدید کے سال نو ۴۰/۲۷ میں وعدہ جات کا مجموعہ میزان انیس لاکھ پچاس ہزار روپے تھا جبکہ گذشتہ سال اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار تھا۔اس ایک لاکھ کے اضافہ میں انصار کا معتد بہ حصہ تھا۔قیادت تعلیم (۱) چھتیں مجالس کے چار سو بیالیس پرچے امتحان سہ ماہی چہارم۱۹۸۰ء کی مارکنگ کر کے نتیجہ مجالس کو بھجوایا گیا جس کے مطابق ۴۲۶ درجه اول ۱۲۰ درجه دوئم اور ۴ انصار درجہ سوئم میں کامیاب قرار دیئے گئے۔(۲) اول، دوئم ، سوئم انصار کے اسماء گرامی الفضل اور ماہنامہ انصار اللہ میں شائع کرائے گئے۔(۳) امتحان سہ ماہی اول ۱۹۸۱ء کے پرچے پانچ ہزار کی تعداد میں تمام مجالس کو بھجوائے گئے۔(۴) ماہانہ سرکلرز جاری کئے گئے۔(۵) ناظمین و زعماء مجالس کی رپورٹوں پر تبصرے ارسال کئے گئے۔(1) نصاب ” بنیادی معلومات برائے انصار اللہ کے سلسلہ میں دوستوں کے استفسارات کے جواب