تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 106 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 106

1+4 چاہئیں کیونکہ بہت سی اہم باتیں کرنے کا ارادہ ہے میرا اور اللہ توفیق دیتا ہے۔دعا کریں آپ کہ اللہ آپ کو اور مجھے توفیق دے اور آپ کو باتیں سنے، سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین ۳۷ ورزشی و تفریحی مقالے سیدنا حضرت اقدس کے اس ایمان افروز افتتاحی خطاب کے بعد اجتماع کا پہلا اجلاس ختم ہوا۔بعدہ تقریباً پانچ بجے ورزشی مقابلوں میں رسہ کشی کے دو مقابلے ہوئے۔پہلا مقابلہ ربوہ اور مجالس ہائے صوبہ پنجاب کی ٹیموں کے مابین ہوا۔اس میں پنجاب کی ٹیم جیت گئی۔دوسرا مقابلہ کراچی وسرحد اور سندھ و بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں اول الذکر ٹیم جیتی۔والی بال کے میچ میں کراچی وسرحد کی ٹیم کا مقابلہ پنجاب کی ٹیم سے ہوا جو پنجاب ٹیم نے جیتا۔ان کے علاوہ گولہ پھینکنا اور کلائی پکڑنا کے انفرادی مقابلے بھی ہوئے۔مکرم شیر محمد صاحب کسووال پینتیس فٹ تین انچ گولہ پھینک کر اول رہے جبکہ مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب اور مکرم احمد خان صاحب ریحان علی الترتیب دوم اور سوم قرار پائے۔کلائی کے مقابلہ میں مکرم محمد اکبر صاحب بھیرہ اوّل ، کرم فضل الہی صاحب ربوہ دوم اور مکرم عطاء اللہ صاحب چک چہو رسوم قرار پائے۔چھ بجے شام سے ساڑھے سات بجے تک نماز مغرب و عشاء اور کھانا کھانے کے لئے وقفہ ہوا۔اجلاس دوم نمازوں اور کھانے کے بعد دوسرا اجلاس ساڑھے سات بجے مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا جو مکرم قاری عاشق حسین صاحب نے کی۔مکرم الحاج چوہدری شبیر احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود کا منظوم اردو کلام خوش الحانی سے سنایا۔اس کے بعد مکرم حافظ مولوی عزیز الرحمن صاحب منگلا مربی سلسله ضلع سرگودها، مکرم مولوی بشارت احمد صاحب بشیر نائب وکیل التبشیر اور مکرم مولوی محمد شفیع صاحب اشرف مربی سلسلہ نے علی الترتیب قرآن کریم، احادیث نبویہ اور ملفوظات حضرت مسیح موعود کا درس دیا۔مکرم ملک سیف الرحمان صاحب مفتی سلسلہ نے سرور کائنات حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے ایک پہلو صبر واستقلال“ کے عنوان پر تقریر کرتے ہوئے ثابت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تو کل اور صبر واستقلال ایسا تھا کہ اس کی مثال کہیں اور نہیں مل سکتی۔جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کامل انسان تھے ، آپ کی سیرت کا ہر پہلو بھی اپنے اندر کمال رکھتا ہے۔مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف نے آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر سیرت صحابہ آنحضرت