تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 94 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 94

۹۴ دو نوجوان گئے۔رضا کار۔کچھ پتہ نہیں تھا وہ کہاں گئے۔یعنی خبر تو یہ تھی مر گئے۔وہ کہاں لے گئے۔وہاں پہنچے۔کھوکھے پر چائے پی۔ٹانگے والوں سے پوچھا۔اور جدھر اُترے، پتہ لگا وہ اس رخ پہ گئے ہیں ، وہاں گئے۔ایک گاؤں والوں نے کہا اگلے گاؤں گئے ہیں۔اس قسم کے کچھ لوگ تو جاتے نظر آئے ہمیں۔صبح سے گئے ہوئے رات کے دس بجے اُس گاؤں میں جا پہنچے جہاں وہ خاندان تھا۔وہاں اُن کے کوئی عزیز تھے ، وہاں چلے گئے۔وہاں جا کے اُن کو پتہ لگا کہ بھائی مرے نہیں، زخمی ہیں۔بہت بری طرح اُن کو زخمی کیا ہوا تھا۔لیکن ہمت والے تھے وہ اپنے بیوی بچوں کو لے کے وہاں چلے گئے۔سب کچھ اُن کا لٹ گیا۔رات کے دس بجے پہنچے۔اُن کو کہنے لگے تم ہو کون۔رضا کار نے کہا میں آیا ہوں ربوہ سے آپ کی خیریت پوچھنے۔کہنے لگے ناظر امور عامہ کا نام کیا ہے؟ کہنے لگے مجھے نہیں پتہ۔وہ ایک گاؤں کے نوجوان تھے۔پوچھا فلاں کا نام کیا ہے؟ کہا کہ نام تو ہمیں کچھ نہیں پتہ۔وہ کہنے لگے یعنی یہ دیکھیں کتنا ایک احمدی کا اخلاق جو ابھرنا چاہئیے ، وہ نمایاں ہوا۔گٹ لٹا کے وہاں آئے ہوئے۔اُنہوں نے کہا کہ پتہ نہیں تم دوست ہو یا دشمن۔تمہیں پتہ تو کسی کا بھی نہیں ، ہو ہمارے مہمان۔چار پائی بچھاتے ہیں۔بستر ا دیتے ہیں۔کھانے کو دیں گے۔یہاں سو جاؤ تم آرام سے۔دو آدمی تھے۔ایک آدمی پستول لے کے ساری رات تمہارے سرہانے بیٹھا ر ہے گا۔کیونکہ اگر تم دشمن ہو تو یہاں سے آگے کیا کرو گے۔آگے ہمارا سب کچھ لوٹ لیا تم نے۔خیر اگلے دن وہ صبح آئے۔انہوں نے آ کے ہمیں خبر دی۔ہمارے لئے بڑی خوشی کا باعث تھا کہ وہ زندہ سلامت تھے۔میں نے ہدایت دی کہ اُنہی کو پھر دوبارہ بھیجو خط دے کے۔اُس وقت تو ان کے پاس خط وط، کوئی نشانی نہیں تھی۔اور وہ سلام بھی کہیں میری طرف سے بھی اور خود میں نے اپنی طرف سے اُن کو کوئی رقم بھجوائی۔مجھے خیال تھا کہ جس قسم کی اُن سے انہوں نے باتیں کی ہیں، انہوں نے انجمن کے پیسے بھی نہیں لینے۔وہ بہر حال ضرورت مند ہیں ، سارا کچھ لوٹا گیا ہے اُن کا۔پیسے بھجوائے ، خط بھیجا۔وہاں پہنچے تو ہر چیز لوٹی گئی تھی اس خاندان کی۔لیکن اس قسم کا جذبہ ابھرا کہ اُن کی عورتیں باہر نکل آئیں۔اُن کو کہنے لگیں کہ ہمارا پیغام دے دو حضرت صاحب کو یہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔ہمارے مال لوٹ لئے۔ہماری جانیں بھی جائیں تو کوئی پرواہ نہیں۔احمدیت کی خاطر ہم وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔الغرض ہر جگہ جہاں ظلم کیا گیا وہاں خدا نے اپنے پیار کا ساتھ دیا۔پیار کا نمونہ دکھا دیا۔کچی خوابیں اتنی کثرت سے آئیں کہ اب ایسا واقعہ ہونے والا ہے۔یہ ہونے والا ہے۔تو خدا تو پیار کرنے کے لئے تیار ہے۔عملاً وہ کر رہا ہے۔یعنی جو اُس سے پیار کرتے ہیں۔اُس کی خاطر تکلیف اُٹھاتے ہیں۔وہ کان میں آکے یہی کہتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔