تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 533 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 533

533 غانا کے جلسہ سالانہ میں خواتین کا پروگرام :۔غانا کی احمدی جماعتوں کا سالانہ جلسہ ۱۶۔۱۷۔۱۸؍ جنوری کو منعقد ہوا۔اس دفعہ بعض وجوہات کی بناء پر خواتین کا علیحدہ جلسہ تو نہ ہو سکا۔تاہم مردوں کے سالانہ جلسہ میں خواتین کے دو مضمون پڑھ کر سنائے گئے۔پہلا مضمون اہلیہ صاحبہ مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کا تربیت اولا د کے بارے میں تھا۔دوسرا مضمون اہلیہ صاحبہ صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب پر نسپل احمد یہ سکول کماسی کا تھا۔انہوں نے مسلمان عورت کی ذمہ داریوں کی طرف احمدی خواتین کو توجہ دلائی۔ہر دو مضامین کو بہت پسند کیا گیا لجنہ اماءاللہ سیرالیون کی تبلیغی مساعی :۔لجنہ کے ہفتہ واری اجلاس با قاعدہ ہوتے رہے۔ان اجلاسوں میں پردہ کے فوائد اور تربیت اولاد پر زور دیا گیا۔بہنیں صبح و شام درس قرآن کریم اور حدیث سے فائدہ اٹھاتی رہیں۔بہنیں وفد بنا کر اردگرد کے شہروں میں جا کر تبلیغ کرتی رہیں جس کا خوشکن اثر ہوا۔بو سے تین میل کے فاصلہ پر ایک گاؤں مترو میں لجنہ کا تبلیغی وفد گیا۔وہاں پر عورتوں اور مردوں نے بہت دلچسپی کا اظہار کیا۔رئيس التبلیغ مغربی افریقہ مکرم سیفی صاحب کی بو میں آمد پر لجنہ اور ناصرات کی طرف سے انہیں ایڈریس پیش کیا گیا۔جس کے جواب میں مکرم سیفی صاحب نے لجنہ اماءاللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ہے بوشہر کی لجنہ مستعدی اور اخلاص کے ساتھ باقاعدہ کام کرتی رہی۔الحاج علی روجز صاحب کی اہلیہ کی کوشش سے ایک عیسائی عورت نے اسلام قبول کیا۔الحاج چیف قاسم کا مانڈہ صاحب کی لڑکی کی وفات پر لجنہ کی صدر و سکرٹری اور ایک بزرگ عورت پر مشتمل ایک وفد گیا۔انہوں نے وہاں تین دن قیام میں تبلیغ کی اور چیف صاحب کے گھر پر ایک جلسہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔سیرالیون میں مکر مہ امتہ القیوم صاحبہ اہلیہ مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری کی کوششوں سے له الفضل ۲۷ فروری ۱۹۵۸ء صفحه ۴ ۲ الفضل ۱۶۔دسمبر ۱۹۵۸ء صفحه ۳ الفضل ۲۴۔اگست ۱۹۵۸ء صفحه ۳