تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 532 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 532

532 امریکہ میں لجنہ اماءاللہ کا سالانہ اجلاس:۔امریکہ کے سالانہ کنونشن کے موقعہ پر لجنہ اماءاللہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔اس میں عورتوں کے فرائض ، بچوں کی تربیت کی اہمیت اور مالی امور کی طرف مؤثر طریق سے توجہ دلائی گئی۔ہر جگہ لجنہ قائم کرنے ، لجنہ کے چندہ جات میں باقاعدگی اور مرکزی لجنہ کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کی تجاویز پاس کی گئیں۔مندرجہ ذیل ممبرات نے تقاریر کیں :۔ا۔محترمہ امۃ اللطیف صاحبہ آف ڈیٹن محترمه نسیمه امین صاحبہ آف واشنگٹن محترمه جمیله افضل صاحبه آف نیویارک محتر مدامة الحفیظ ناصر صاحبہ آف واشنگٹن آئندہ سال کے لئے مندرجہ ذیل مرکزی عہدہ داران کا انتخاب ہوا:۔۱۔صدر اور سیکرٹری تعلیم ۲۔سیکرٹری مال و تبلیغ محترمہ ذکیہ اشرف صاحبہ محترمہ امۃ اللطیف صاحبہ آف ڈیٹن 1 لوکل لجنہ اور پٹس برگ کی لجنات نے با قاعدہ تربیتی اجلاس منعقد کئے اور تبلیغی کام بھی متواتر جاری رہا۔لجنہ ڈیٹین نے چائے اور ڈنر کی فروخت کا سالانہ منافع ڈیٹن کی مسجد کی تعمیر میں دیا۔دسمبر میں مینا بازارلگایا گیا جس میں کئی قسم کی اشیاء ( ہاتھ کی بنی ہوئی ) فروخت کی گئیں۔مندرجہ ذیل نئے عہدہ داران کا انتخاب ہوا:۔ا۔صدر مسز منیرہ احمد آف سٹیٹ لارنس ۲۔ریکارڈ نگ سکرٹری صالحہ رحمن صاحبہ ۳۔سیکرٹری مال علیہ شہید صاحبہ ۴۔سیکرٹری تعلیم ذکیہ اشرف صاحبہ اسلامی اصول کی فلاسفی کا امتحان ہوا ہے۔له الفضل ۱۱۔نومبر ۱۹۵۸ء صفحه ۴ ۲ مصباح نومبر ۱۹۵۸ء صفحه ۳۲