تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 512
512 کہتے ہیں کہ و ہیں شادی کرلیں تو یہ فائدہ ہوگا کہ ایک اور خاندان احمدیت داخل ہو جائے گا اور وہ اتنا مغز کھاتے ہیں کہ انسان کے سر میں درد شروع ہو جاتی ہے۔لیکن وہ عورت سنتے ہی کہنے لگی۔بس میں اپنی بہن سے کہہ دیتی ہوں کہ میں اس کی لڑکیاں نہیں لے سکتی۔تو عورتیں بعض دفعہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مردوں سے بھی اخلاص میں بڑھی ہوئی ہوتی ہیں۔کئی مرد کمزوری دکھا جاتے ہیں اور عورتیں اپنے اخلاص کی وجہ سے ان سے آگے بڑھ جاتی ہیں۔اور اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ بعض مرد اپنی عورتوں کو دین کی باتیں سکھاتے رہتے ہیں تو یہ چیز اللہ تعالیٰ کی ہی دین ہے۔اور چونکہ کئی عورتوں نے نہایت اعلیٰ نمونہ دکھایا ہے اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ دوسری عورتوں کو دین کی باتیں سیکھنے سے محروم رکھا جائے یہاں ربوہ میں عورتوں نے اپنا ایک ہال بنایا ہوا ہے۔پھر انہوں نے ایک کے جی سکول اور ایک سلائی کا سکول کھولا ہوا۔کے۔جی سکول میں لڑکے بھی پڑھتے ہیں۔لیکن لڑکے اکثر فیل ہو جاتے ہیں اور لڑکیاں پاس ہو جاتی ہیں۔تو جس طرح عورتیں دنیا کے علوم حاصل کر سکتی ہیں اسی طرح وہ دین کے علوم بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ہمیں چاہیئے کہ انہیں دین سیکھنے کے مواقع بہم پہنچا ئیں اگر ہم انہیں دین سیکھنے کے مواقع ہم نہیں پہنچائیں گے تو ہم مجرم ہوں گے وہ مجرم نہیں ہوں گی۔خدا ہمیں کہے گا تم گنہگار ہو۔ان عورتوں میں دین سیکھنے کی طاقت موجود تھی لیکن تم نے انہیں دین سیکھنے کے مواقع ہم نہیں پہنچائے۔پس آپ لوگوں کا فرض ہے کہ آپ عورتوں کی دینی تعلیم کی طرف توجہ کریں۔پردہ کی اہمیت پر ایک اہم خطبہ جمعہ:۔۶ جون کو مری میں حضور نے پردہ کی اہمیت پر ایک اہم خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جوحضور کے ارشاد پر کئی بار الفضل میں بطور یاد دہانی شائع ہوا۔اسی سے اس خطبہ کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے۔اس میں حضور نے فرمایا کہ میں دیکھتا ہوں کہ اکثر احمدی چندہ تو دینے لگ جاتے ہیں اور ان کا ایک معتد بہ حصہ نمازیں بھی با قاعدہ پڑھتا ہے۔لیکن جب سے پاکستان بنا ہے۔بعض احمد یوں میں سے پردہ اٹھ گیا ہے اور زیادہ تر ا الفضل ۱۰۔فروری ۱۹۵۹ء صفحه ۲-۳