تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 479
479 آپ کی تقریر کے بعد تقریری مقابلہ کا پروگرام تھا۔اس مقابلہ میں دو معیار مقرر کئے گئے تھے۔معیار اول۔دسویں جماعت اور کالج کی طالبات کے لئے معیار دوم۔میٹرک سے نیچے تک کے لئے عنوانات مندرجہ ذیل تھے۔ا۔میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“ ۲۔دعا ۳۔رحمۃ للعالمین ۴۔خلافت حقہ اسلامیہ ۵- تربیت اولاد اس اجلاس میں مقابلہ صرف معیار اول کا ہوا۔اس میں صاحبزادی امتہ القدوس بنت صاحبزادہ مرز امنصور احمد صاحب اول، انیسہ فضل احمد صاحب لائل پور دوم اور زرینہ صاحبہ جامعہ نصرت سوم رہیں۔مجلس شوری کی کارروائی:۔شوری کی سب کمیٹی کا اجلاس رات کو نو بجے منعقد ہوا جس پر ایجنڈا پر غور کیا گیا۔مجلس شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت حضرت ام ناصر رضی اللہ عنہا شروع ہوا۔تلاوت ، عہد نامہ اور نظم کے بعد ایجنڈا کے مطابق تمام تجاویز پر غور کیا گیا اور مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے:۔تجویز:۔تمام لجنات اپنے بجٹ کا چوتھا حصہ خود رکھتی ہیں اور تین حصہ مرکز کو بھجواتی ہیں۔چونکہ لجنہ مرکزیہ کے اخراجات زیادہ ہیں اسلئے انہیں پورا کرنے کے لئے کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے۔فیصلہ:۔چندہ کی شرح بڑھا کر بجٹ بڑھایا جائے۔سب کمیٹی نے بھی شرح چندہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس لئے چندہ کی شرح دوآنہ سے چار آنہ کر دی گئی ہے۔