تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 475 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 475

475 گولڈ کوسٹ ( گھانا) کی احمدی مستورات کا سالانہ جلسہ:۔۱۲-۱۱-۱۰ جنوری کو سالٹ پانڈ کے مقام پر گولڈ کوسٹ کی احمدی جماعتوں کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔دور دراز کے علاقوں سے آنے والے احمدیوں میں عورتوں کی بھی خاصی تعداد تھی۔پہلے دودن عورتوں نے مردانہ جلسہ میں تقاریر سنیں۔تیسرے دن بارہ جنوری کو مسجد احمد یہ میں عورتوں کا الگ سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں کئی سو عورتوں نے شرکت کی۔مسجد بھری ہوئی تھی۔تلاوت قرآن مجید کے بعد محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی نذیر احمد صاحب مبشر نے انگریزی میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام نے دیگر مذاہب کے مقابلہ میں عورتوں کو کیا کیا حقوق دیئے ہیں۔اس کے بعد محترمہ امۃ الرشید صاحبہ اہلیہ سعود احمد صاحب نے تقریر کرتے ہوئے جلسہ سالانہ کے مقاصد کو واضح کیا۔آخر میں محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ نے مسجد ہالینڈ کے لئے چندہ کی تحریک کی۔اس پر کافی چندہ جمع ہوا۔دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا یوم مصلح موعود کے جلسے:۔۲۰ فروری کو مندرجہ ذیل لجنات نے مصلح موعود کے جلسے کئے :۔ملتان چھاؤنی ہے۔ایبٹ آباد شیخو پوره ربوه ۳ برہمن بڑی کتھو والی چک ۳۱۲ ج۔بضلع لائل پورم مانگا چانگریاں ضلع سیالکوٹ ہے۔ے مصباح اپریل ۱۹۵۷ء صفحہ ۳۵ ۳۶ ، الفضل ۱۷۔فروری ۱۹۵۷ء الفضل ۷۔مارچ ۱۹۵۷ء صفحہ ۶ مصباح مارچ ۱۹۵۷ء صفحه ۱۳ الفضل ۳۔مارچ ۱۹۵۷ء صفحہ ۷