تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 448
448 نومسلم بہنوں کی تعداد کافی تھی۔ٹی پارٹی میں جو منافع ہوا وہ خزانہ میں جمع کیا گیا۔نومبر میں لجنہ کی ممبرات نے کھانے کی پارٹی دی اور مسجد کی تعمیر کے لئے چندہ دیا۔انڈیا نپولس کی پریذیڈنٹ سٹر علیہ علی بھی جمعہ کی شام تک یہاں رہیں۔دسمبر تک با قاعدہ اجلاس ہوئے۔صدر نے قرآن شریف کی تلاوت کی۔کاموں کی رپورٹیں سنائی گئیں۔باقاعدہ تعلیمی کام ہوتے رہے۔چندہ کا نصف حصہ ہیڈ کوارٹر میں بھیجا گیا۔نمائش کی اشیاء مرکز میں فروخت کرنے کے لئے بھیجی گئیں۔انڈ یا پولیس:۔ستمبر میں لجنہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ایک بہن کے گھر میں ٹی پارٹی دی گئی۔ماہانہ چندہ ادا کیا گیا۔سالانہ جلسہ کے لئے مرکز میں نمائش کے لئے اشیاء بھیجی گئیں۔اکتوبر میں اجلاس منعقد ہوئے۔اور ایک بہن کے گھر میں اسلام کے موضوع پر تقریر کی گئی۔ماہانہ چندہ ادا کیا گیا جس کا نصف حصہ مرکز میں بھیج دیا گیا۔سینٹ لوئیس:۔ستمبر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اور چندہ وصول کیا گیا۔اکتوبر میں لجنہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔چندہ وصول ہوا۔چندہ کا نصف حصہ مرکز میں بھیج دیا گیا اے کماسی خانا:۔محترمه شمسه سفیر صاحبہ اہلیہ سفیر الدین صاحب نے اپنی رپورٹ میں تحریر فرمایا:۔اکثر جمعہ کے دن مسجد میں عورتوں کو نصیحتیں کی گئیں۔چند ایک افراد کو با قاعدہ یسر نا القرآن پڑھایا گیا۔ایک احمدی عورت کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی گئی۔جونیئر احمد یہ سکول کماسی کی کی لڑکیوں کو سلائی سکھائی گئی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی بیماری اور حضور کے سفر یورپ کے موقع پر دعا، روزوں اور صدقات کی طرف توجہ دلائی گئی۔مصباح مارچ ۱۹۵۶ء صفحه ۴۸ - ۴۹