تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 447 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 447

447 امریکہ:۔بیرونی لجنات کی سرگرمیاں امریکہ کے شہر (DETON) ڈیٹین سے محترمہ امتہ اللطیف صاحبہ نیشنل ریکارڈنگ سیکرٹری نے پانچ شہروں یعنی پٹس برگ (PITTSBURG) ، ڈیٹن (DETON)، انڈیانیپولس (INDIANAPOLIS)، شکاگو (CHICAGO) اور سینٹ لوئیس (ST,LOUIS) کی مندرجہ ذیل رپورٹ بھیجی :۔گذشتہ سال کی سالانہ کنونشن میں جو ستمبر ۱۹۵۴ء میں منعقد ہوئی تھی اس میں سٹر علیہ علی انڈیا نیپولس کو نیشنل پریذیڈنٹ کا عہدہ ملا اور سٹر امتہ الحفیظ ناصر کو سپر وائزنگ پریذیڈنٹ اور بہن امتة اللطیف کو نیشنل ریکارڈنگ سیکرٹری اور رشیدہ کلام پٹس برگ والی کو فنانشل سکرٹری کا عہدہ دیا گیا۔ستمبر سے دسمبر تک پٹس برگ کی لجنہ کے اجلاس منعقد ہوتے رہے۔اکتوبر میں کچھ اشیاء فروخت کی گئیں۔تا کہ آمدنی میں اضافہ ہو۔نومبر میں تبلیغی کام میں خاص کوشش کی گئی اور اسی ماہ میں صاحبزادی امہ لقیوم صاحبہ اور صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب تشریف لائے۔انہوں نے وہاں ایک رات قیام کیا۔ان کے ہمراہ مولوی خلیل احمد ناصر صاحب معہ فیملی تھے۔آمدنی میں اضافہ کے لئے دسمبر میں کھانا پکا کر فروخت کیا گیا۔۲۶ دسمبر کو بچوں کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جن میں بچوں نے قرآن مجید سے دعائیں تلاوت کیں نظمیں سن رائز سے پڑھیں اور بڑے بچوں نے اپنے لکھے ہوئے مضامین پڑھ کرسنائے۔ہر ماہ تعلیمی اور تبلیغی کام باقاعدہ ہوتا ہے۔جولائی اگست ستمبر کے چندہ کا نصف مرکز میں بھیجا گیا۔ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء مرکز میں بھیجی گئیں۔ڈیٹن (DETON) میں ستمبر سے دسمبر تک لجنہ کے ماہانہ اجلاس با قاعدہ منعقد ہوتے رہے۔حاضری گیارہ پر مشتمل تھی۔ماہ ستمبر میں اسلامی لٹریچر پڑھا گیا اور اس کے متعلق مشورے وغیرہ کئے گئے۔اکتوبر میں با قاعدہ ماہانہ اجلاس ہوتے رہے اور دس اکتوبر کو سالانہ ٹی پارٹی دی گئی جس میں