تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 422
422 میں شامل ہوئیں۔آپ نے حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کا مندرجہ ذیل پیغام بھی پڑھ کر سنایا جو خاص اس موقعہ کے لئے آپ نے تحریر فرمایا تھا۔لے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمُوعُودِ محترم اور عزیز بہنو ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار فضل اور احسان ہے کہ اس نے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کی سعادت عطا فرمائی اور پھر ہم نے اپنی آنکھوں سے اسلام کی صداقت کے عظیم الشان نشان کو حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز کے وجود میں پورا ہوتے دیکھا۔آپ نہ صرف جماعت کے خلیفہ ہیں بلکہ وہ موعود خلیفہ ہیں جس کی پیدائش سے بھی قبل اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تاوہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنچہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں۔باہر آویں۔اور تادین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو ہم نے یہ پیشگوئی اپنی آنکھوں سے پوری ہوتی دیکھی اور سینکڑوں نشانات آپ کے ذریعہ سے پورے ہوتے دیکھے ہیں۔ہمارا خلافت پر ایمان ایسا متزلزل ہونا چاہیئے کہ مخالفوں کا سخت سے سخت وار اس کو ہلکا سا جھٹکا بھی نہ دے سکے اولاد کی تربیت میں سب سے بڑا حصہ عورت کا ہوتا ہے کیونکہ مرد کا بیشتر وقت گھر سے باہر گزرتا ہے۔جیسا ایمان عورت کا ہو گا لا ز ما اولا د کا بھی وہی ہوگا۔پس اپنی آئندہ نسلوں کے ایمانوں کو اعلیٰ اور مضبوط بنانے کے لئے لازم ہے کہ آپ کے ایمان بھی نہایت مضبوط ہوں۔آپ کو خلافت کے ساتھ اس قدروا بستگی ہو کہ ان تعلقات کے سامنے آپ باقی سب تعلقات کو بیج سمجھیں۔پھر آپ پر سب سے بڑی قومی ذمہ داری اپنی اولادوں کی نیک تربیت کرنا ہے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں "كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَّعِيَّتِهِ۔تم میں سے ہر ایک ا الفضل ۹ر دسمبر ۱۹۵۶ء صفحه ۶