تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 403
403 میں عین میدان تبلیغ میں جہاد کرتے ہوئے وفات پائی اور اس طرح شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔اناللہ وَإِنَّا أَلِيْهِ رَاجِعُون - ا حضرت مولوی صاحب مرحوم ۱۹۲۹ء میں سب سے پہلے مغربی افریقہ میں تبلیغ اسلام کے لئے تشریف لے گئے تھے۔اس کے بعد دو تین مرتبہ عارضی طور پر واپس تشریف لائے۔لیکن در حقیقت پھر ساری عمر میدان تبلیغ میں ہی بسر کی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو عظیم الشان کامیابی عطافرمائی۔ہزاروں افریقن آپ کے ذریعے احمدی ہوئے اور سینکڑوں مقامات پر آپ نے جماعتیں قائم کیں۔حضرت مولوی صاحب کی وفات پر ارجون ۱۹۵۵ء کو لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے تعزیتی قرار داد پاس کی۔محترم صوفی مطیع الرحمن صاحب بنگالی کی وفات ۳۱ اکتوبر ۱۹۵۵ء کو محترم صوفی مطیع الرحمن صاحب ایم۔اے بنگالی سابق مبلغ اسلام امریکہ و حال ایڈیٹر رسالہ ریویو آف ریلیجنزر بوہ رحلت فرما گئے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔صوفی صاحب مرحوم کو سالہا سال تک امریکہ میں نہایت کامیابی کے ساتھ تبلیغ اسلام کی توفیق ملی۔پھر مرکز میں آکر رساله ریویو آف ریلیجنز کے ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی اہم کام کرنے کا موقعہ ملا۔امریکہ میں آپ نے بہت قابل قدر تصانیف بھی فرما ئیں جو اسلامی لٹریچر میں ایک قابل قدر اضافہ ہے۔رسالہ ” سن رائز امریکہ کی ادارت بھی آپ کے سپرد تھی اور آپ اسے بہت کامیابی سے چلاتے رہے۔مورخہ ۱۸ نومبر کو لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے آپ کی وفات پر قرار داد منظور کی۔۲ محترم مولوی عبدالرحیم صاحب درد کی وفات دسمبر کو محترم مولانا عبد الرحیم صاحب در دایم۔اے سابق امام مسجد لنڈن وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔محترم در دصاحب نے قریباً ربع صدی تک مختلف حیثیتوں سے اخلاص کے ساتھ سلسلہ کی خدمت سرانجام دی۔امام مسجد لنڈن کے طور پر انگلستان میں تبلیغ اسلام کرنے کے بعد ایک لمبے عرصہ تک صدرانجمن احمدیہ کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔بطور ناظر مختلف شعبوں کے انچارج رہنے کے علاوہ آپ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے پرائیویٹ سیکرٹری بھی رہے اور قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کے اہم اور نازک کام میں بھی حصہ لیا۔آپ کی وفات پر بھی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے قرارداد پاس کی۔ا الفضل ۲۲ مئی ۱۹۵۵ء صفحه ا مصباح ماه دسمبر ۱۹۵۵ء صفحه ۱۴