تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page iv of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page iv

ہجرت کر کے ایک نیا مرکز بسانا پڑا۔لازمی طور پر لجنہ اماءاللہ کے کاموں پر بھی یہ انقلاب گہرے طور پر اثر انداز ہوا۔حالات نے اس شجر کی بہت سی ٹہنیوں کو کاٹ دیا جنہیں دوسری جگہ پر پیوند کر دیا گیا اس حادثہ سے عارضی طور پر لجنہ اماءاللہ کی سرگرمیاں مدھم تو ضرور پڑیں لیکن حضرت مصلح موعود کی قیادت میں جلد ہی اس نے پھر پوری سرگرمی اور جوش سے اپنے فرائض کو ادا کرنا شروع کر دیا ہجرت کرنے والی بہنیں جہاں جہاں جا کر آباد ہوئیں انہوں نے ایک نئے عزم اور نئی روح سے اس شہر، قصبہ یا گاؤں میں کام شروع کر دیا اور اپنی منزل کی راہیں متعین کرتے ہوئے بہت جلد ترقی کی راہ پر رواں دواں ہو گئیں۔احمدی مستورات کی ان قربانیوں کی داستان جو نہ صرف تاریخ لجنہ اماء اللہ کا ایک سنہری باب ہے بلکہ تاریخ احمدیت کا بھی ، آپ آئندہ صفحات میں پڑھیں گی۔