تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 356
356 چک ۶۵ ۵ لائل پور ۹ منٹگمری ۱۰- چک ۸۸ لائل پورا۔چک ۳۵ جنوبی ضلع سرگودھا ۱۲۔گوکھووال ۱۲۱ جنوبی ضلع لائل پور ۱۳۔حیدر آباد سندھ ۱۴۔سکھر ۱۵۔مجوکہ ۱۶۔لاہور ۱۷۔گوجرانوالہ ۱۸۔چٹا گانگ ۱۹۔جوڑا اضلع لائل پور ۲۰۔شیخو پوره ۲۱۔گنگا پور۲۲۔ڈیرہ غازی خان ۲۳۔جڑانوالہ ۲۴۔پہلو پور ۲۵۔کھاریاں ۲۶۔چک نمبر ۷۶ے ضلع رحیم یارخان ۲۷۔شیخ پور ضلع گجرات ۲۸۔اور حمہ ۲۹ - چک نمبر ۳۷ جنوبی ضلع سرگودھا ۳۰- چک ۹ پنیار ۳۱۔شادیوال ۳۲- گوجره ۳۳ کتھو والی ضلع لائل پور -۳۴۔جھنگ مگھیا نہ حسب ذیل فیصلے ہوئے:۔تجویز :۔چندہ مسجد ہالینڈ کے لئے حضرت اقدس نے تحریک فرمائی ہے اسے جمع کرنے کے لئے سکیم بنائی جائے۔فیصلہ:۔یہ چندہ تین سال میں پھیلا دیا جائے۔ہر لجنہ کو اس کی طرف توجہ دلائی جائے۔۳۰ لجنات نے ۷۷۳۵ روپے کے وعدے اسی وقت لکھوائے۔تجویز : - حضرت اقدس نے عورتوں اور لڑکیوں کی تعلیم کی سکیم پیش فرمائی ہے جس میں حضور نے فرمایا کہ ہر عورت اور لڑکی کو کم از کم اردو لکھنا پڑھنا اور قرآن مجید ناظرہ پڑھا دیا جائے۔فیصلہ:۔تمام موجود نمائندگان نے وعدہ کیا کہ واپسی پر کام شروع کریں گی۔اور رپورٹ دیا کریں گی ( جن لجنات کی نمائندگی موجود نہیں تھی۔انہیں بعد میں خطوط کے ذریعے تحریک کی گئی) تجویز:۔ہاتھ سے کام کر کے تحریک جدید میں چندہ دیا جائے۔فیصلہ:۔سب نمائندوں نے وعدہ کیا۔باقی لجنات کو خطوط کے ذریعے تحریک کی گئی۔تجویز :۔لجنہ مرکزیہ کے صدر کے انتخاب کے لئے نئے قوانین بنائے جائیں۔فیصلہ:۔( چونکہ پہلے اس کا علم نہ تھا ) اس لئے ایک سال تک یہی صدر اور سکرٹری رہیں۔اگلے سال انتخاب ہو۔لجنات کی طرف سے نام آجائیں۔جلسہ سالانہ پر انتخاب کرلیا جائے لے (صدر لجنہ اماء اللہ کے انتخاب کے مستقل قوانین ۱۹۶۴ء میں تشکیل دیئے گئے ) اس سال دستکاری کی نمائش جامعہ نصرت کے ایک کمرہ میں لگائی گئی۔نمائش کی منتظمہ استانی امتہ العزیز عائشہ صاحبہ تھیں۔ا مصباح فروری ۱۹۵۴ء صفحه ۳۵-۳۶