تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 351 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 351

351 سویڈش لیڈی ربوہ میں :۔۳۱ اکتوبر کو Miss Eliviping ایک سویڈش خاتون جو وائی۔ڈبلیو سی۔اے کی فیلڈ سیکرٹری تھیں ربوہ دیکھنے کے لئے آئیں لجنہ نے ان کے اعزاز میں کھانے کی دعوت دی اور کارکنات سے ملوایا۔گرلز سکول، کالج ، دفتر لجنہ اماء اللہ دکھائے گئے۔مستورات کی دستکاری دکھائی گئی جسے انہوں نے بہت پسند کیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ سے ملاقات کرائی گئی۔ان کا قیام حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی کے مکان پر رہا۔ایک غیر مسلم خاتون کی آمد: ۲۵ جون کو سر لا دیوی صاحبہ سکرٹری بھگوت گیتا بنگال سے پاکستان کا دورہ کرتی ہوئی ربوہ آئیں۔لجنہ مرکزیہ نے ان کے اعزاز میں پارٹی دی جس میں ربوہ کی متعددخواتین شامل ہوئیں۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی نے ان کا تعارف کروایا۔بعد ازاں مختلف مسائل پر گفتگو ہوتی رہی۔سرلا دیوی صاحبہ نے اپنے دورہ کا مقصد ہندؤوں اور مسلمانوں میں اتحاد اور یک جہتی پیدا کرنا بتایا۔۲۔الوداعی پارٹی:۔۳۰/ جون کو نصرت گرلز ہائی سکول ربوہ میں محترمہ سکینہ سیفی اہلیہ صاحبہ مولوی نور محمد صاحب سیفی صاحب مبلغ نائیجیریا کے اعزاز میں پارٹی دی۔وہ اپنے خاوند کے پاس نائیجیر یا جارہی تھیں۔محترمہ استانی سیدہ صاحبہ نے ایڈریس پیش کیا جس کے جواب میں محترمہ اہلیہ صاحبہ سیفی صاحب نے شکریہ ادا کیا۔سے برقعہ کے متعلق ریزولیوشن :۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی طرف سے چٹھی موصول ہوئی کہ موجودہ برقعہ قابل اعتراض ہے۔مستورات کو برقعہ کی اصلاح کی طرف توجہ دلائی جائے۔چنانچہ ۲۳ /ستمبر لے رجسٹر کارروائی لجنہ مرکزیہ ۲ مصباح جولائی ۱۹۵۳ء صفحہ ۲۱ سے مصباح جولائی ۱۹۵۳ء صفحہ ۱۲