تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 317 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 317

317 ماہ مئی میں ماہنامہ مصباح نے خاص اہتمام سے حضرت ام المومنین نمبر شائع کیا۔مند درجہ ذیل مقامات کی لجنات نے بھی تعزیتی خطوط لکھے اور قراردادیں پاس کیس جو بعد میں سلسلہ کے اخبارات میں شائع ہوئیں:۔حیدر آباد دکن، بھاگل پور، ملتان ،قصور سمبڑیال، احمدنگر، سیالکوٹ اے تعزیتی جلسوں کے علاوہ مندرجہ ذیل لجنات کی طرف سے حضرت امیر المومنین کے نام پیغامات موصول ہوئے۔کوئٹہ، گوجرانولہ، قادیان ، ملتان سے کنری ۳ لمصل حضرت مصلح موعودؓ کا درس قرآن :- قادیان میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی ہفتہ میں ایک بار (بروز ہفتہ ) صبح کوخواتین میں قرآن مجید کا درس دیا کرتے تھے جس میں مستورات بہت شوق سے شامل ہوتی تھیں۔ربوہ آکر جب حضور ہنگامی کاموں سے ذرا فارغ ہوئے تو پھر آپ نے یہ درس دینا شروع فرمایا۔چنانچہ ۱۶ ستمبر ۱۹۵۲ء کو حضور نے مستورات میں پہلا درس دیا جس کے نوٹ مصباح میں شائع ہوئے۔یہ سلسلہ ۱۹۵۵ء میں بیماری کے حملہ تک جاری رہا۔ربوہ کی مستورات بڑی کثرت سے اس میں شامل ہوتی رہیں۔۴ حضرت مصلح موعودؓ پر بیماری کا حملہ ۲۶ فروری ۱۹۵۵ء بروز ہفتہ شام کو ہوا تھا۔اس دن بھی صبح آپ نے خواتین میں درس قرآن مجید دیا تھا۔نظارت تعلیم و تربیت کا تربیتی نصاب نظارت تعلیم و تربیت نے دسمبر ۱۹۵۱ء میں بجنات اما ء اللہ کے لئے یہ تربیتی نصاب مقرر کیا تھا۔ا کلمہ طیبہ مع ترجمہ اور عقائد اسلام ۲۔نما ز سادہ اور نماز با ترجمہ ماه فروری ۱۹۵۲ء کا پہلا ہفتہ اس نصاب کے امتحان کے لئے مقرر کیا گیا۔۵ ا الفضل ۱۵ مئی ۱۹۵۲ ء ص ۷ و مصباح ماہ مئی جون ۱۹۵۲ء ص ۱۷، ص ۳۸ ص ۴۲، ۲ الفضل ۲۶ را پریل ۱۹۵۲ء ص ۲ الفضل ۲۷ اپریل ۱۹۵۲ء ص ۲ کالم ۳ ۴ مصباح ستمبر ۱۹۵۲ ء ص ۶، ۵ الفضل ۲۲ جنوری ۱۹۵۲ ص ۶ کالم نمبر ۲۱