تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 275
275 بیرونی لجنات کی سرگرمیاں اس سال بیرونی ممالک کی متعدد بجنات کو بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے کام کرنے کا موقع ملا۔بور نیو: محترمہ امۃ العزیز صاحبہ بنت محترم ڈاکٹر حافظ بدرالدین احمد صاحب مرحوم ( موجودہ آفس سیکرٹری دفتر لجنہ اماء الله مرکز یہ اپنی والدہ محترمہ سراج بی صاحبہ مرحومہ اور چھوٹی ہمشیرہ محترمہ امتہ الکریم صاحبہ کے ہمراہ شمالی بورنیو کے شہر جیلٹن سے ۱۴ میل دور KINARUT نامی گاؤں میں گئیں۔اس گاؤں کی احمدی عورتوں اور بچوں کو نماز سکھائی اور اہم عقائد و مسائل سکھائے۔قرآن کریم کا درس بھی دیا جاتا رہا۔اسی گاؤں کی جماعت کی عورتیں DUSUN قوم سے اسلام میں داخل ہوئی ہیں۔یہ قوم بالکل بے دین ہے مذہب سے انہیں کوئی لگاؤ ہی نہیں ہے مگر باوجود اس کے اللہ تعالیٰ نے انہیں قبول حق کی توفیق بخشی ہے لنڈن: لجنہ اماءاللہ لنڈن میں ایک بلیٹن لجنہ ریویو کے نام سے شائع کرنا شروع کیا جسے ممبرات نے بڑے شوق سے پڑھا ہے۔ہالینڈ : ۹ فروری کو اوترخت کے مقام پر جلسہ ہوا جس میں نومسلمہ بہن محترمہ ناصرہ زمرمن صاحبہ نے رسول کریم عملے کے متعلق بائیبل کی پیشگوئیاں“ کے موضوع پر تقریر کی اور بعد میں سوالات کے جوابات بھی دیئے۔اپریل میں جلسہ سیرت پیشوایان مذاہب منعقد ہوا۔اس میں محترمہ ناصرہ زمر من صاحبہ نے سیرت حضرت مسیح موعود “ کے موضوع پر تقریر کی ہے مغربی جرمنی: ۲۶ / فروری کو نو مسلم احمدی ڈچ بہن محتر مہ رقیہ صاحبہ نے ہیمبرگ میں اپنے سفر پاکستان اور تاثرات حج پر تقریر کی۔ایک خاتون نے بیعت کی ہے امریکہ:۔فروری تا اپریل کے عرصہ میں لجنہ کے تین اجلاس ہوئے۔ہر جمعہ کو سلائی کی کلاس لگتی رہی جس میں سلائی کی مشین پر کام سکھایا جاتا رہا۔نے مصباح مارچ ۱۹۵۱ء ص ۳۵ الفضل ۲۵ / فروری ۱۹۵۱ء ۳ الفضل ۶ را پریل ۱۹۵۱ء ص ۵ م الفضل ۳۱ مئی ۱۹۵۱ء ص ۴