تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 240 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 240

240 جامعہ نصرت کا الحاق بورڈو یونیورسٹی سے:۔۲۴ جنوری ۱۹۵۸ میں جامعہ نصرت کا ثانوی بورڈ تعلیم لاہور سے الحاق ہوا اور ۱۹۶۱ء میں بی۔اے کلاسز کا الحاق پنجاب یونیورسٹی سے ہوا۔معائنہ کا تاثر: وو معائنہ کے بعد محترم ڈاکٹر علی محمد صاحب پرنسپل لا ہور کالج نے جس تأثر کا اظہار فرمایا اس کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔ربوہ اپنی لڑکیوں کی تعلیم کے لحاظ سے تمام پنجاب میں سبقت لے گیا ہے۔عجب سماں ہے پڑھنے والیاں اور پڑھانے والے ایک ہی مقصد کے تحت رواں دواں ہیں ان میں سے کسی کی بھی توجہ کسی اور طرف نہیں۔اس بے لوث جذبہ کو دیکھ کر بے اختیار کہنے پر مجبور ہوں کہ صحیح اسلامی تعلیم کی فضا ربوہ میں ہی پائی جاتی ہے۔آنرز کلاسز کا اجراء:۔جب ہائر سیکنڈری سکول کی بنیا د رکھی گئی تو ڈگری کالج میں آنرز کلاسز کا اجراء کیا گیا تا کہ طالبات مرکز میں ایک سال مزید رہ کر تعلیم حاصل کر سکیں۔تین مضامین میں آنرز کلاسز جاری کی گئیں۔اس کے بعد چونکہ ہائر سیکنڈری کلاسز دوبارہ ڈگری کالج میں آگئیں اس وجہ سے آنرز کلاسز کو بند کرنا پڑا۔لائبریری اور کالج کی عمارت نا کافی تھی اس لئے مجبور آیہ قدم روکنا پڑا۔متائج: خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعہ نصرت ابتدائی مراحل سے ہی شاندار نتائج کا حامل ہے۔ارتقائی منازل طے کرتا ہوا بڑی سرعت کے ساتھ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔کالج کی ایف۔اے اور بی۔اے کی شرح کامیابی یونیورسٹی اور بورڈ کی کامیابی کی شرح سے ہمیشہ ہی زیادہ رہی۔تفصیل درج ذیل ہے۔