تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 212
212 عرصہ کام کیا۔پھر آپ کے خاوند محترم کی تبدیلی پشاور ہوگئی تو وہاں لجنہ قائم کی۔وہاں قانتہ بیگم ہمشیرہ جنرل حیاء الدین خان صاحب مرحوم نے آپ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔آپ احمدیت کا وسیع مطالعہ رکھتی تھیں۔خاندان حضرت مسیح موعود سے نہایت عقیدت تھی۔بچوں کے ساتھ بڑے احترام سے پیش آتیں۔لاہور میں حضرت اُم المومنین اکثر آپ کے گھر تشریف لاتیں۔حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی روایت ہے کہ حضرت اماں جان جب کبھی ذکر کرتیں تو میری زبیدہ کہہ کر انہیں یاد فرماتیں۔آپ نے مسجد لندن کے چندہ کی فراہمی میں نمایاں حصہ لیا۔رسالہ مصباح کے اجراء پر مضامین لکھ کر تعاون کیا۔جلسہ سالانہ کے موقع پر حضور کی دو تقاریر نوٹ کیں اور مصباح کو بھجوائیں۔دین کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ذہانت اور فراست کی نعمت بھی عطا کی تھی۔سلسلہ کی بے لوث خدمت کرنے میں اپنی مثال آپ تھیں۔جب سیالکوٹ میں قیام پذیر ہوئیں تو وہاں بھی آخر وقت تک خدمت میں مصروف رہیں۔احمد یہ گرلز سکول سیالکوٹ کے لئے بھی خدمات انجام دیں۔قیام پاکستان کے لئے مسلم لیگ کی جد و جہد میں بھی حصہ لیا اور تقریریں کیں۔سلسلہ کی کتب کا با قاعدہ مطالعہ کرتی تھیں۔آپ نے لجنہ کے کام کا ریکار ڈ اور خط و کتابت کو نہایت احتیاط سے محفوظ رکھا۔جلسہ سالانہ قادیان کے پروگرام میں با قاعدہ حصہ لیتی رہیں اور تقاریر کرتی رہیں۔غرض مرحومہ بہت سی خوبیوں کی مالک تھیں ساری عمر دین کی خدمت میں گزاری۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو بلند درجات عنایت فرمائے اور مرحومہ کی اولا د کو ان کی خوبیوں کا وارث بنائے۔آمین الیکشن کا کام:۔قادیان میں ۱۹۴۶ء کے الیکشن میں نہایت تگ و دو اور کامیابی کے بعد ۴۹ء اور ۱۹۵۰ء میں پاکستان میں پھر حضرت سیدہ ام داؤ د صاحبہ کی نگرانی میں عورتوں نے الیکشن کا کام کیا۔لسٹیں تیار کر کے نام معہ مکمل پتہ جات کے رجسٹر تیار کئے گئے۔پولنگ کی تیاری کے بعد ربوہ کے علاوہ چنیوٹ ، احمد نگر، کھڑکن ،کوٹ امیر شاہ وغیرہ میں جا کر