تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 133
133 تین اینٹیں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیگمات اور تین اینٹیں صحابیات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور مہاجرات نے پیش کیں۔اس طرح ہر دفعہ سیمنٹ کی تغاری بھی دست بدست پہنچائی جاتی رہی۔خاندان حضرت مسیح موعود کی بیگمات اور صحابیات سے حضور خود بہ نفس نفیس آگے بڑھ کر تغاری لیتے اور بنیا دوں تک لا کر استعمال فرماتے رہے لا لجنہ اماءاللہ امریکہ: بیرونی ممالک میں لجنات کی مساعی : ۶ اکتوبر ۱۹۴۹ء کو امریکہ کی احمدی جماعتوں کی دوسری سالا نہ کنوینشن منعقد ہوئی جس میں حضرت مصلح موعودؓ نے خاص پیغام بھجوایا۔اس پیغام میں حضور نے فرمایا تھا:۔آپ اس عظیم الشان موقع کو جو کہ آپ کو خدا تعالی کا پیغام شروع میں ماننے کی وجہ سے حاصل ہوا ہے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے آپ کو خدا تعالی کی خدمت میں لگا دیں۔اگر کسی میں کوئی کمزوریاں ہوں تو ان کی نقل نہ کریں بلکہ آپ خدا تعالی کے کلام کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔“‘اس پیغام کے زیر اثر ایک امریکن نومسلم احمدی خاتون محترمہ علیہ علی صاحبہ سیکرٹری مال لجنہ اماءالل در یاست ہائے متحدہ امریکہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی کا یہ نہایت ہی پیارا پیغام سننے کے بعد ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم مزید قربانی کریں تا کہ یہ ظاہر ہو سکے کہ امریکہ کی احمدی نو مسلم عورتیں حضور کے ارشاد پر قربانی کے لئے تیار ہیں۔اسی غرض سے ہم لجناتِ امریکہ مشن فوری طور پر ۵۲۵ ڈالر نقد حضور کی خدمت میں پیش کرتی ہیں۔اخلاص کا یہ منظر نہایت روح پرور اور ایمان افروز تھا کہ ان نو مسلم مستورات نے جو بظاہر اسلام میں ابھی تک حدیث العبد تھیں قربانی کا شاندار نمونہ دکھایا ہے۔امریکہ میں مرکزی لجنہ کا قیام: گوامریکہ کے بہت سے شہروں میں بجنات کا قیام ہو چکا تھا لیکن مرکزی صدر یا سیکرٹری کوئی نہ الفضل ۸ اکتوبر ۱۹۴۹ء صفحہ ۳ کالم نمبر ۴ الفضل ۶۔اکتوبر ۱۹۴۹ء صفحہ ۶ کالم نمبر۴