تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 96 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 96

96 96 پڑھایا کھاریاں میں لجنہ اماء اللہ کا قیام ۱۹۲۷ء میں ہوا تو آپ ہی پہلی صدر مقرر ہوئیں اور تا وفات (۱۹۴۸ء تک ) آپ ہی صدر ر ہیں۔تقریب شادی صاحبزادی امته الباسط بیگم صاحبہ ۲۴ اکتوبر ۱۹۴۸ء کو محترمہ صاحبزادی امته الباسط بیگم صاحبہ اور محترم میر داؤد صاحب ابن حضرت میر محمد الحق صاحب کی تقریب شادی عمل میں آئی۔موصوفہ ۱۹۵۸ء سے جنرل سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ ربوہ کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور خدا کے فضل سے ناصرات الاحمد یہ ربوہ ہمیشہ اعلی پوزیشن حاصل کرتی ہے۔اس مستقل کام کے علاوہ اور بھی کئی رنگ میں آپ نے لجنہ اماءاللہ کی خدمات سرانجام دی ہیں۔صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب کی شادی: حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے چوتھے صاحبزادے محترم صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب کی شادی ۱۸ جنوری ۱۹۴۸ء کو محترمه سیده تنویر الاسلام صاحبہ بنت محترم میر عبدالسلام صاحب آف سیالکوٹ کے ساتھ ہوئی ہے ( آپ حضرت میر حامد شاہ صاحب مرحوم سیالکوٹی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں)۔۱۹۵۵ء سے سیکرٹری نمائش لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کا عہدہ خوش اسلوبی سے نبھارہی ہیں۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کی ایم۔اے عربی میں کامیابی : امسال حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی نے شدید عدیم الفرصتی اور حضور اقدس کے ساتھ اہم دینی مہمات میں حصہ لینے کے باوجود ایم۔اے عربی کا امتحان دیا جس میں آپ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کامیاب ہوئیں سے لجنہ لاہور کا مطالبہ: تجویز:۔لاہور کی لجنہ کا مطالبہ تھا کہ لجنہ کے چندہ میں سے نصف ان کو رکھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ مقامی اخرجات زیادہ ہیں۔الفضل ۲۶ اکتوبر ۱۹۴۸ء صفحه ۳ سے الفضل ۱۹۔اکتوبر ۱۹۴۸ء صفحیم الفضل ۲۱۔جنوری ۱۹۴۸ء صفحه ۳ رجسٹر لجنہ مرکزیہ