جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 86 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 86

86 خود فتنہ پھیلانے والے ذلیل ہوئے اور ایک دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ واقعی خدا تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں جماعت کی مدد کی اور جولوگ جماعت احمدیہ کو شکست دینے کا ارادہ رکھتے تھے وہ ہار گئے اور نا کام ونامراد رہے۔تحریک جدید حضور نے 1934ء میں احراریوں کے فتنے کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک تحریک کا اعلان فرمایا جس کا نام آپ نے تحریک جدید رکھا۔اس تحریک میں آپ نے 19 مطالبات جماعت کے سامنے رکھے۔ان مطالبات میں یہ مطالبے بھی شامل تھے:۔(1 (2 (3 تبلیغ دین کے لئے نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں۔احمدی ایک خاص چندہ میں حصہ لیں جس کے ذریعہ دین حق کی بیرونی ممالک میں اشاعت کی جائے گی۔اس چندہ کو چندہ تحریک جدید کہتے ہیں۔تمام احمدی سادہ زندگی اختیار کریں، بگتی الامکان ایک کھانا کھا ئیں ،سادہ لباس پہنیں، کوئی احمدی سنیما نہ دیکھے، کوئی احمدی بیکار نہ رہے۔ان باتوں کی اصل غرض یہ تھی کہ ہم اپنے اخراجات کو کم کر کے زیادہ سے زیادہ رقم جمع کر کے چندہ میں دے سکیں۔یہ تحریک بہت ہی بابرکت ثابت ہوئی۔اس کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک میں جماعت کے تبلیغی مشن قائم ہوئے۔ہزاروں لوگوں نے دین حق قبول کیا۔کئی زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے شائع ہوئے۔جماعت میں قربانی اور اخلاص کی ایک لہر پیدا ہو گئی۔چنانچہ نوجوان اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کرنے لگے۔چندہ تحریک جدید نے مستقل شکل اختیار کر لی۔چنانچہ یہ چندہ جس کا ابتدائی مطالبہ صرف -/23,500 روپے تھا۔خلافت ثانیہ میں ہی چھتیں لاکھ روپیہ