جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 82
82 ترجمان اخبار ہے جس نے خلفائے کرام کے خطبات اور ارشادات کو جماعت تک پہنچانے تبلیغ اور تربیت کرنے اور سلسلہ احمدیہ کی تاریخ کو محفوظ کرنے میں خاص خدمات سرانجام دی ہیں۔ہجرت اور درویشان قادیان: 1947ء میں پاکستان قائم ہونے پر ملک میں خطرناک فسادات شروع ہو گئے۔ضلع گورداسپور جس میں قادیان واقع ہے بھارت میں شامل کر دیا گیا۔حضرت اقدس نے قادیان کی آبادی کو حفاظت کے ساتھ پاکستان پہنچانے کے لئے دن رات کام کیا۔جہاں اور لوگ لاکھوں کی تعداد میں لوٹے گئے اور مارے گئے وہاں احمدی جماعت کے اکثر افراد حضور کی راہنمائی میں بڑی عمدگی اور حفاظت کے ساتھ ایک خاص انتظام کے ماتحت پاکستان پہنچ گئے۔دوسری طرف آپ نے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے قادیان میں احمدیوں کو آباد رکھنے کا بھی نہایت اعلیٰ انتظام کیا۔چنانچہ اب بھی وہاں پر ایک بڑی تعداد میں احمدی درویشان قادیان کے نام سے آباد ہیں جن کے پہلے امیر حضرت مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل مرحوم مقرر ہوئے۔حضرت اصلح الموعود کے ایک بیٹے محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ بھی قادیان میں اعلیٰ خدمات بجالا رہے ہیں۔وہاں سے ایک ہفتہ وار اخبار ”بدر بھی باقاعدہ شائع ہوتا ہے۔ہر سال وہاں پر جلسہ سالانہ بھی منعقد ہوتا ہے۔ہندوستان کی صدر انجمن احمدیہ کا مرکز قادیان میں ہی ہے۔ربوہ کا قیام: قادیان سے ہجرت کے بعد پاکستان میں آکر ربوہ جیسی عظیم الشان بستی آباد کر لینا اور جماعت احمدیہ کا مرکز دوبارہ قائم کرنا حضور کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔