جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 50 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 50

50 آگے بڑھتے تھے۔عفو، چشم پوشی، فیاضی، دیانت، خاکساری، صبر وشکر، استغناء، حیاء محنت ، قناعت، وفاداری، بے تکلفی، سادگی ، شفقت، ادب الہی ، ادب رسول و بزرگان دین ، حلم ، میانه روی، ادائیگی حقوق، ایفائے عہد، چستی، ہمدردی۔۔۔۔۔وقار، طہارت، زندہ دلی ، اور مزاح ، ہمت، اولوالعزمی ، خود داری۔۔۔۔۔۔خدا اور اس کے رسول کا سچا عشق ، کامل اتباع رسول۔یہ مختصراً آپ کے اخلاق و عادات تھے۔۔۔میں نے آپ کو اس وقت دیکھا جب میں دو برس کا بچہ تھا۔پھر آپ میری آنکھوں سے اس وقت غائب ہوئے جب میں 27 سال کا جوان تھا۔مگر خدا کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ میں نے آپ سے بہتر ، آپ سے زیادہ خلیق، آپ سے زیادہ نیک، آپ سے زیادہ بزرگ، آپ سے زیادہ اللہ اور اُس کے رسول سے محبت میں غرق کوئی شخص نہیں دیکھا۔آپ ایک نور تھے جو انسانوں کے لئے دنیا پر ظاہر ہوا۔“ حضرت مسیح موعود کے خاص اصحاب : حضرت مسیح موعود کے چند ایک خاص صحابہ کے نام جن سے حضور کو بہت محبت تھی اور جنہیں خدمت دین کا خاص موقع ملا درج ذیل کئے جاتے ہیں :- 1 حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفتہ اسیح الاول 2 حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی 3 حضرت نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ ( یہ بزرگ حضور کے داماد تھے۔)۔4 حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہوی