جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 38
38 سے جاری کیا گیا مگر اگلے ہی سال یعنی 1898ء میں امرتسر سے قادیان منتقل ہو گیا۔اس کے بعد 1906ء میں ایک اور اخبار بدر جاری ہوا اس کے ایڈیٹر حضرت مفتی محمد صادق صاحب تھے۔حضرت مسیح موعود کے الہامات، حضور کی تقریروں، گفتگو اور سلسلہ احمدیہ کی ابتدائی تاریخ کے اہم واقعات کو محفوظ کرنے میں ان دونوں اخباروں نے خاص حصہ لیا۔میں ہزار (20,000) روپیہ کا انعامی چیلنج: جنوری 1898ء میں حضور نے ایک کتاب کتاب البریہ“ کے نام سے شائع فرمائی۔اس میں حضور نے دیگر باتوں کے علاوہ بیس ہزار (20,000) روپے کا ایک انعامی چیلنج بھی شائع فرمایا۔حضور نے لکھا کہ اگر کوئی شخص رسول اللہ صل اللہ کی کوئی ایسی حدیث پیش کرے جس میں یہ لکھا ہوا ہو کہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے اسی جسم کے ساتھ زندہ آسمان پر چلے گئے تھے پھر کسی زمانہ میں وہ زمین پر واپس آئیں گے تو ایسے شخص کو بیس ہزار (20,000) روپیہ بطور انعام دیا جائے گا۔حضور کے اس چیلنج پر 106 برس گزر چکے ہیں لیکن جو لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ آسمان پر موجود ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں اُن میں سے کسی کو بھی آج تک اس چیلنج کو قبول کرنے کی توفیق نہیں ملی۔اس طرح یہ ثابت ہو گیا کہ حیات مسیح کا عقیدہ اسلام اور رسول کریم ملالہ کی تعلیم کے سراسر خلاف ہے۔طاعون پھیلنے کی پیشگوئی: فروری 1898ء میں حضرت مسیح موعود نے ایک خواب میں دیکھا کہ : - خدا تعالیٰ کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں اور وہ درخت نہایت بد