جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 33 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 33

33 ہے۔آپ نے اس دعوی کو ایسے مضبوط دلائل کے ساتھ ثابت کیا کہ آج تک کوئی ان کی تردید نہیں کر سکا بلکہ اس دعوی کی تائید میں کئی نئے نئے ثبوت ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔حضرت بابا نانک صاحب مسلمان تھے : 1895ء میں آپ نے اپنی اس تحقیق کا اعلان فرمایا کہ سکھ مذہب کے بانی حضرت بابا نانک صاحب گو ہندوؤں کے گھر میں پیدا ہوئے تھے لیکن بعد میں انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔وہ ایک بزرگ انسان تھے اور اسلام کے سب حکموں پر عمل کرتے تھے۔جلسه مذاہب : 1896ء کے آخر میں لاہور میں ایک بہت بڑا جلسہ ہوا جس میں تمام مذہبوں کے نمائندوں کو یہ دعوت دی گئی کہ وہ اس میں شامل ہو کر اپنے اپنے مذہب کی تعلیم اور خوبیاں بیان کریں تاکہ لوگوں کو ایک ہی وقت میں مختلف مذہبوں کی تعلیم جاننے اور پر کھنے کا موقع مل سکے۔اس جلسہ میں بہت سے مذہبوں کے چوٹی کے نمائندوں اور لیڈروں نے تقریریں کیں اور اپنے اپنے مذہبوں کی خوبیاں بیان کیں۔حضرت مسیح موعود نے اسلام کے نمائندہ کے طور پر اسلام کی خوبیوں پر ایک بہت ہی قیمتی اور زبردست مضمون اس جلسہ میں پڑھنے کے لئے تیار فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاماً بتا دیا کہ آپ کا مضمون اس جلسہ میں پڑھے جانے والے تمام مضمونوں سے بالا رہے گا۔اور لوگ اسے غیر معمولی طور پر پسند کریں گے۔آپ نے جلسہ منعقد ہونے سے پہلے ہی یہ اشتہار شائع کر دیا کہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی اطلاع کے مطابق میرا مضمون سب مضمونوں پر بالا رہے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جب جلسہ میں آپ کا