جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 32 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 32

32 آپ کا مقابلہ کریں۔آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے عربی زبان میں کامل قدرت عطا فرمائی ہے اس لئے کوئی شخص میرا مقابلہ نہیں کر سکتا باوجود اس کے کہ آپ نے بار بار چیلنج دیا لیکن کسی عالم کو آپ کے سامنے آنے کی جرات نہ ہوئی۔کسوف و خسوف کا نشان امام باقر کی روایت کے مطابق دارقطنی کی حدیث میں یہ پیشگوئی مذکور ہے کہ ”ہمارے مہدی کے زمانہ کی ایک علامت یہ ہوگی کہ رمضان کے مہینہ میں چاند کو اس کے گرہن کی تاریخوں میں پہلی تاریخ کو گرہن لگے گا اور اسی مہینہ کے آخر میں سورج کے گرہن کی تاریخوں میں سے درمیانی تاریخ کو گرہن لگے گا۔“ یہ نشان 1894ء میں پورا ہوا جب کہ حضور کے مہدی ہونے کے دعوی کے بعد حدیث کی بیان کردہ شرطوں کے عین مطابق پہلے چاند کو گرہن لگنے کی تاریخوں میں سے پہلی تاریخ کو یعنی 13 کو اور سورج پر گرہن پڑنے کے دنوں میں سے درمیانی تاریخ کو یعنی 28 / تاریخ کو گرہن لگا اس نشان کو کسوف و خسوف کا نشان کہتے ہیں۔اس نشان کے ظاہر ہونے کا قرآن شریف میں سورۃ القیامۃ میں بھی اشارہ ہے اور انجیل میں بھی یہ ذکر موجود ہے کہ مسیح کی دوسری بار آمد کے وقت چاند اور سورج تاریک ہو جائیں گے۔الغرض یہ ایک عظیم الشان نشان تھا جو حضرت مسیح موعود کی صداقت ظاہر کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہوا۔عربی سب زبانوں کی ماں ہے : 1895ء میں آپ نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر یہ اعلان فرمایا کہ دنیا کے موجودہ دور کی سب زبانیں عربی زبان سے نکلی ہیں اس لئے عربی سب زبانوں کی ماں