جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 25
25 (4 (5 حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ تاریخ پیدائش 2 اپریل 1897ء - تاریخ وفات 23 مئی 1977ء حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ تاریخ پیدائش 25 / جنوری 1904ء - تاریخ وفات 6 مئی 1987ء مجدد اور مامور ہونے کا دعویٰ : 1885ء کے شروع میں آپ نے ایک اشتہار ہیں ہزار کی تعداد میں شائع کیا جس میں آپ نے تمام مخالفین اسلام کو دعوت دی کہ اگر وہ اسلام کی سچائی کے تازہ بتازہ نشانات دیکھنا چاہتے ہیں تو میرے پاس آئیں اور آسمانی نشانات دیکھیں۔اس اشتہار میں آپ نے اعلان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کو ظاہر کرنے کے لئے اس زمانہ کے لئے مجد داور مامور مقرر فرمایا ہے۔اعلان بیعت اور شرائط بیعت : یکم دسمبر 1888ء کو آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہ اعلان شائع کیا کہ جو لوگ سچا ایمان اور کچی پاکیزگی حاصل کرنا چاہیں وہ میری بیعت کریں تا کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہت سی برکتیں دے۔12 جنوری 1889ء کو آپ نے ایک اور اشتہار شائع کیا جس میں آپ نے دس شرائط بیعت بیان فرمائیں۔ان شرائط میں بتایا گیا تھا کہ جولوگ میری بیعت میں داخل ہونا چاہیں انہیں سچے دل سے یہ وعدہ کرنا ہوگا کہ وہ خدا اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق شرک ،جھوٹ ، ظلم، فتنہ وفساد، تکبر اور غرور اور دیگر تمام گنا ہوں سے بچیں گے۔باقاعدگی سے نمازیں پڑھیں گے۔کسی پر ظلم نہیں کریں گے۔خدا تعالیٰ کی