جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 15 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 15

15 باب اوّل تمہید: پیارے بچو! ہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی۔۔۔ہیں۔یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت ہیں اور جماعت احمدیہ میں شامل ہیں۔جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں حقیقی دین پھیلانے کیلئے قائم کیا ہے۔اس جماعت کی بنیاد 1889ء میں حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود نے رکھی تھی۔یہ جماعت کس طرح قائم ہوئی۔کن کن حالات میں سے گزری اور کیسے معجزانہ رنگ میں اس نے ترقی کی۔یہ بہت ہی دلچسپ، حیرت انگیز اور ایمان کو بڑھانے والے واقعات ہیں جن سے معلوم ہو جاتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق اس جماعت کو قائم کیا ہے اور پھر ہر موقع پر اس کی مددفرمائی۔مخالفوں نے اسے مثانے کی پوری کوشش کی مگر خدا تعالیٰ نے اس کی ہمیشہ حفاظت کی اور اسے ہر میدان میں ترقی پر ترقی دیتا چلا گیا۔اس کتاب میں ہم یہی واقعات اور حالات بیان کریں گے تا کہ احمدی بچے اپنی جماعت کی تاریخ سے واقف ہو سکیں۔امید ہے کہ تم بڑی دلچسپی سے اور بڑے غور سے ان حالات کو پڑھو گے اور انہیں یا درکھو گے۔حضرت مسیح موعود کے مختصر خاندانی حالات: جماعت احمدیہ کے بانی حضرت مسیح موعود کا نام مرزا غلام احمد صاحب تھا۔