جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 131 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 131

131 باب ہفتم ضروری معلومات مجلس انتخاب اور خلیفہ کا حلف : مجلس انتخاب خلافت کا ہر رکن انتخاب سے پہلے یہ حلف اُٹھاتا ہے:- میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اعلان کرتا ہوں کہ میں خلافت احمدیہ کا قائل ہوں اور کسی ایسے شخص کو ووٹ نہیں دوں گا جو جماعت مبائعین سے خارج کیا گیا ہو یا اس کا تعلق احمدیت یا خلافت احمدیہ کے مخالفین سے ثابت ہو۔“ جب خلافت کا انتخاب عمل میں آجائے تو منتخب شدہ خلیفہ لوگوں سے بیعت لینے سے پہلے یہ حلف اُٹھاتا ہے کہ: - میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں خلافت احمدیہ پر ایمان رکھتا ہوں اور میں اُن لوگوں کو جو خلافت احمدیہ کے خلاف ہیں باطل سمجھتا ہوں اور میں خلافت احمدیہ کو قیامت تک جاری رکھنے کے لئے پوری کوشش کروں گا اور ( دین حق کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے انتہائی کوشش کرتا رہوں گا اور میں ہر غریب اور امیر احمدی کے