تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 52 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 52

تاریخ احمدیت بھارت 47 جلد اول سے محفوظ رکھے۔سلسلہ کا جھنڈا نیچا نہ ہو۔اسلام کی آواز پست نہ ہو۔خدا تعالیٰ کا نام ماند نہ پڑے۔قرآن سیکھو اور حدیث سیکھو اور دوسروں کو سکھاؤ اور خود عمل کرو اور دوسروں سے عمل کراؤ۔زندگیاں وقف کرنے والے ہمیشہ تم میں سے ہوتے رہیں اور ہر ایک اپنی جائیداد کے وقف کا عہد کرنے والا ہو۔خلافت زندہ رہے اور اس کے گرد جان دینے کے لئے ہر مومن آمادہ کھڑا ہو۔صداقت تمہارا زیور ، امانت تمہارا حسن ، تقویٰ تمہارا لباس ہو۔خدا تعالیٰ تمہارا ہو اور تم اس کے ہو۔آمین۔ا میرا یہ پیغام ہندوستان کے باہر کی جماعتوں کو بھی پہنچادو اور انہیں اطلاع دو کہ تمہاری محبت میرے دل میں ہندوستان کے احمدیوں سے کم نہیں۔تم میری آنکھ کا تارا ہو۔میں یقین رکھتا ہوں کہ جلد سے جلد اپنے اپنے ملکوں میں احمدیت کا جھنڈا گاڑ کر آپ لوگ دوسرے ملکوں کی طرف توجہ دیں گے اور ہمیشہ خلیفہ وقت کے جو ایک وقت میں ایک ہی ہو سکتا ہے فرماں بردار رہیں گے اور اس کے حکموں کے مطابق اسلام کی خدمات کریں گے۔والسلام خاکسار مرز امحموداحمد (3) 22/8/47 اس روح پرور پیغام نے شکستہ دلوں کو حوصلہ دیا افراد جماعت نے ایک بار پھر یہ محسوس کیا کہ خلیفہ اسیح نصرہ اللہ تعالیٰ وہ وجود ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ خوف کو زائل کر کے امن وسکون عطاء فرماتا ہے۔وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْناً ( 4 ) یعنی ان کے خوف کی حالت کے بعد وہ ان کے لئے امن کی حالت تبدیل کر دے گا۔اس ولولہ انگیز پیغام سے افراد جماعت میں آئندہ آنے والے مصائب و ابتلاء برداشت کرنے کی ہمت و عزم پیدا ہو گیا۔