تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 375 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 375

جلد اول 344 تاریخ احمدیت بھارت محفوظ رہنا چاہیے کیونکہ مالک کی اجازت کے بغیر کسی جگہ خرچ نہیں کیا جا سکتا۔اگر آپ ایسی فہرست مجھے بھجوا دیں تو میں مالکوں کو پوچھ کر ان کا منشاء بتا سکوں گا۔اسی طرح پار چات کے متعلق بھی۔ہمارے بیرونی محلوں میں جو دروازوں ، کھڑکیوں اور چھتوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے آپ اس کے متعلق افسروں کو زبانی اور تحریری توجہ دلاتے رہیں۔مکانوں کی حتی الوسع حفاظت ہونی چاہیے ورنہ بعد میں جماعت کو بھاری خرچ کرنا ہوگا۔(27) حطه ( گندم) کے متعلق میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ ضرورت سے کچھ زائد رکھ کر باقی فروخت کر دی جائے مگر ایسی احتیاط کے ساتھ فروخت کی جائے کہ کسی قسم کا خطرہ یا نقصان کا اندیشہ نہ پیدا ہو۔یہ صورت آپ مقامی طور پر خودسوچ سکتے ہیں۔نگل باغباناں ( متصل قادیان۔ناقل ) کی احمد یہ مسجد کے جو مینارے گرائے گئے ہیں اور اس میں سکھ پناہ گزین رہتے ہیں اور اس کے اوپر کانگریس کا جھنڈا لگا دیا گیا ہے۔آپ اس کے متعلق مقامی پولیس اور علاقہ مجسٹریٹ اور ڈی سی کو لکھ کر توجہ دلائیں۔اس بات کا بھی پتہ لے کر رپورٹ کریں کہ ہماری قادیان والی مسجد میں اور عید گاہ کس حال میں ہیں۔نمبر واررپورٹ کریں۔موجودہ حالات میں انہیں پولیس کی موجودگی میں مقفل کر دینا چاہیئے اور کنجیاں اپنے پاس محفوظ رکھی جائیں“۔ضیاء الاسلام پریس کے متعلق انشاء اللہ یہاں ضروری کارروائی کی جائے گی آپ بھی اس کے متعلق احتجاج کریں۔(28) عبداللطیف کے بھٹہ کی اینٹیں آپ بے شک وہاں سے اٹھوا کر کچھ بہشتی مقبرہ میں اور کچھ مدرسہ احمدیہ کے صحن میں جمع کروالیں۔اس کا خرچ امانت سے برآمد کرلیں۔مقبرہ بہشتی کے ارد گرد جو چاردیواری بنائی جارہی ہے اس میں صرف قبروں والا حصہ ہی شامل نہ کریں بلکہ قبروں کے ساتھ جو مقبرہ کی خرید کردہ زمین ہے وہ بھی شامل کرلیں“ (22 دسمبر 1947ء)۔(29) 5- خط بنام مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر مقامی قادیان آج ملک صلاح الدین صاحب کا فون ملا جس میں یہ ذکر تھا کہ حضرت صاحب کا جلسہ سالانہ والا پیغام ابھی تک نہیں پہنچا۔میں یہ پیغام تین نقلیں کروا کے 23 دسمبر کو ہوائی ڈاک کے ذریعہ تین مختلف دوستوں