تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 320 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 320

تاریخ احمدیت بھارت 289 جلد اول خواجہ محمد عبد الله لون صاحب شہید آسنور کشمیر خواجہ محمدعبدالله لون صاحب مولوی فاضل آف آسنور کشمیر۔آپ مولوی حبیب اللہ صاحب لون صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فرزند تھے۔قادیان سے 1936 ء میں مولوی فاضل کیا اور کشمیر میں محکمہ تعلیم میں ملازم ہو گئے۔تقسیم ملک کے وقت آپ اپنے گاؤں آسنور میں تھے، دو ماہ بعد اکتوبر (1947ء میں جب سکول کھل گئے تو آپ ڈیوٹی پر جموں آگئے جو ان دنوں۔۔۔۔فسادات کی لپیٹ میں آیا ہوا تھا۔اس دوران حکومت نے اعلان کیا کہ جو مسلمان پاکستان جانا چاہتے ہیں وہ کل ایک مقررہ جگہ پہنچ جائیں۔اس طرح حکومت دھوکہ کے ساتھ بکثرت مسلمانوں کے قتل عام کو تر و یج دے رہی تھی۔بظاہر تو یہ اعلان ان کے لئے نجات کا اعلان تھا مگر جال میں پھنسانے کا ایک طریقہ تھا۔جب یہ بسیں اکھنور کے قریب پہنچیں تو۔۔۔۔( شر پسندوں ) اور۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے ان بسوں پر حملہ کر دیا اور ہزاروں مسلمان مرد اور عورتوں کو شہید کر دیا۔خواجہ محمد عبداللہ صاحب بھی ان شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔انالله وانا اليه راجعون۔مرحوم بہت شریف النفس اور عبادت گزار تھے۔بہت خوش الحان تھے۔قرآن کریم کی تلاوت بہت خوش الحانی اور سوز کے ساتھ کیا کرتے تھے۔آپ کی شادی خواجہ عبدالرحمن صاحب ڈار رئیس آف آسنور کی صاحبزادی مریم بیگم صاحبہ سے ہوئی جو ابھی آسنور میں زندہ ہیں۔آپ کی بیٹی عائشہ بیگم صاحبہ اسلام آباد میں رہتی ہیں اور دو بیٹے نعم اللہ اور مطیع اللہ صاحب آسنور تحصیل کولگام میں ہیں۔نعمت اللہ صاحب پچھلے سالوں میں جماعت احمد یہ آسنور کے پریذیڈنٹ بھی رہے ہیں۔(42)