تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 284 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 284

جلد اوّل 254 تاریخ احمدیت بھارت (باء)۔سو آدمی باہر سے گئے ہوئے والٹثیر ز سے لیا جائیگا۔خواہ قرعہ کے ذریعہ سے خواہ طلوعی طور پر پیش کرنے والوں میں سے۔باقیوں کو آہستہ آہستہ واپس کر دیا جائے۔ان لوگوں کو گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔اگلی دفعہ نئے آدمی بھجوائے جائیں گے انشاء اللہ۔ان والنٹیئر زمیں سے انتخاب کے وقت یہ خیال رکھا جائے کہ جس کی مدت زیادہ باقی ہو ، یعنی جو اکتوبر کے شروع میں آئے ہوں یا ستمبر کے آخر میں ، ان کو رکھا جائے۔تا جلد نہ بدلنا پڑے۔اور پرانوں کو فارغ کیا جائے کیونکہ ان کی مدت ختم کے قریب ہوگی۔نیا بیج دسمبر میں آنا شروع ہوگا۔تا ان لوگوں کو فارغ کرے۔(ج)۔پچاس آدمی قادیان کے باشندوں سے لئے جائیں گے۔ان کے انتخاب میں یہ شرط ہو گی کہ کسی باپ کی اولاد کا ایک سے زیادہ فرد انتخاب میں نہ آئے۔اکلوتا بیٹا کسی باپ کا انتخاب میں نہ آئے۔ہمارے خاندان کا قرعہ الگ ڈالا جائے۔میری اولاد کے سوا دوسرے بھائی بہنوں اور ماموں کی اولا د اور حضرت خلیفہ اول کی اولاد کا قرعہ الگ ڈالا جائے۔ان میں سے ایک فرد ہمیشہ قادیان میں رہے۔میری اولاد کا قرعہ الگ ڈالا جائے۔ان میں سے ایک ضرور ہر دفعہ قادیان میں رہے۔دو یہ ہوگئے، باقی قادیان سے (48) اڑتالیس آدمی لئے جائیں۔(د)۔یہ قرعے فوراً ڈال کر وہاں رہنے والی نفری کو معین کر لیا جائے۔تا کہ وہاں سے باہر نکالنے والے آدمیوں کی بھی تعیین ہو جائے اور یہ نہ ہو کہ آئندہ قافلوں میں وہ لوگ بھی آجا ئیں جو قادیان میں رہنے چاہئیں۔(8)۔اوپر کے آدمیوں کے علاوہ ایک آدمی محاسب اور بیت المال کا اور ایک کلرک ضرور وہاں رہے گا تا کہ مالی انتظام کرے۔چوہدری عزیز احمد اور عبدالحمید صاحب دفتر بیت المال۔یہ دونوں نوجوان اچھے ہیں۔یہ باری باری وہاں رکھے جائیں گے۔ان کا قرعہ نکال کر فیصلہ کر لیا جائے کہ پہلے یہاں کون رہے گا۔اگر عبدالحمید صاحب کا نام نکلے تو ان کو فوراً چوہدری عزیز احمد صاحب کے ساتھ کام پر لگا دیا جائے تاکہ پندرہ بیس دن میں کام سیکھ لیں۔اس کے بعد چوہدری عزیز احمد کو تین ماہ کے لئے بلا لیا جائیگا اور چوہدری عبد الحمید صاحب وہاں کام کریں گے۔ایک کلرک بیت المال کا اور ایک محاسب کا انکی مدد کے لئے قرعہ سے نکال کر وہاں رکھ لیا جائے۔قادیان میں سر دست محاسب اور بیت المال کا عہدہ ایک ہی شخص کے پاس رہے گا۔(و)۔ان کے علاوہ ایک افسر امور عامہ کے نمائندہ کے طور پر رہیگا۔اس کا فیصلہ کر کے بھی اطلاع