تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 267 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 267

جلداول 238 تاریخ احمدیت بھارت ایسا تعمیری اثباتی اقدام لینا چاہئیے جو دنیا پر ثابت کر دے کہ ہندوستانی مقرروں کے اعلانات محض کھو کھلے الفاظ نہیں ہیں اور یہ حکومت ہندوستان کا حکم تمام نو آبادیوں میں جس میں مشرقی پنجاب بھی شامل ہے نافذ ہے۔“ (22) " اخبار ڈان ڈیلی گرٹ اور سندھ آبزرور میں پریس نوٹ اخبار ڈان ڈیلی گزٹ اور سندھ آبزرور (30 ستمبر 1947ء) نے حکومت پاکستان کا حسب ذیل پریس نوٹ شائع کیا :۔"The Pakistan Government has learnt that 10,000 Muslims have taken refuge at the ministry of Evacuation and Rehabilitation of the Government of Pakistan۔They have telegraphed to the Government of India to declare Qadian a refugee camp and to provide adeqaste protection"۔وزارت مهاجرین و آباد کاری حکومت پاکستان کا ایک اخباری بیان مظہر ہے کہ حکومت پاکستان کو یہ معلوم ہوا ہے کہ دس ہزار مسلمان قادیان ضلع گورداسپور میں پناہ گزین ہیں۔وزارت کی طرف سے ایک برقی پیغام کے ذریعہ سے انڈین گورنمنٹ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ قادیان کو مہاجر کیمپ قرار دیا جائے اور اس کی مناسب حفاظت کا انتظام کیا جائے۔(23)