تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 266 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 266

تاریخ احمدیت بھارت اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور سول اینڈ ملٹری گزٹ لا ہور نے لکھا: امتحان 237 جلد اول اس وقت قادیان دنیا کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے کہ وہاں ہندوستانی گورنمنٹ اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے؟ احمدیہ جماعت کے نزدیک قادیان صرف جماعت کا مرکز ہی نہیں بلکہ ان کی نگاہوں میں اس شہر کا درجہ کچھ اور ہی ہے۔احمدی ایک محنت کش ، اخوت پسند ، اور نہایت ہی منظم جماعت ہے۔جس حکومت کے ماتحت بھی یہ رہتے ہوں اس کے ساتھ وفاداری گویا کہ ان کے مذہب کا ایک جزو ہے۔اگر قادیان پاکستان میں آجاتا تو کٹر مسلمانوں کی طرف سے مذہبی بنا پر ان کو زائد کوئی تکلیف پہنچتی۔مگر ہندوستان میں آجانے کی وجہ سے اس قسم کے تفکرات کی ان کو کوئی امید نہیں تھی۔اور وہ پر امن زندگی بسر کرنے کے امیدوار تھے۔مگر بعد کے واقعات نے ان کی ان تمام امیدوں کو غلط ثابت کر کے دکھلایا۔صرف اس لئے کہ یہ مسلمان تھے۔مغربی پنجاب سے آنے والی اقلیتوں نے اپنے نقصان کا بدلہ ان پر بے پناہ ظلم توڑنے کی صورت میں لیا۔احمدیوں کی طرف سے اپنی حفاظت کے ذرائع اختیار کرنے کے فعل کو حکومت کی طرف سے جرم قرار دیا گیا اور ان کی روایات اور سابقہ عمل سے قطعی اغماض کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی گئی اور ان کو ان کے دشمنوں کے رحم پر چھوڑ دیا گیا۔جب اہالیان قادیان کے لئے اپنی حفاظت کرنا ناممکن ہو گیا تو ملٹری کی حفاظت میں عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو قادیان سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔بقیہ دو ہزار کے قریب افراد جو وہاں رہے ان کو نہایت تکلیف دہ حالات میں قصبہ کے مرکزی حصہ میں نہایت تنگ جگہ میں محصور کر دیا گیا ہے۔ان کے سکول اور ہسپتال پر زبر دستی قبضہ کر لیا گیا ہے اور بہت سے رہائشی مکانوں کولوٹ لیا گیا ہے۔ہندوستانی گورنمنٹ یہ تو اعلان کر سکتی ہے کہ وہ تمام کا روائیاں جو قادیان کے متعلق اس نے کی ہیں وہ اسے دشمنی کے طوفان سے محفوظ کرنے کے لئے ہیں جوار گر د امڈ آیا تھا۔اس کی صداقت صرف غیر جانب دار تفتیش سے ہی ثابت ہوسکتی ہے۔لیکن اس کا گرفتاریوں اور بدسلوکی سے صاف انکار کر دینا ان حقائق کے خلاف ہے جو آزاد مشاہدہ کرنے والوں نے اچھی طرح ثابت کر دیئے ہیں۔اب پنڈت جواہر لال نہرو کو جو کرنا چاہئیے اور جس کی ضرورت ہے وہ تر دیدیں نہیں ہیں بلکہ انہیں کوئی