تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 261
جلد اوّل 232 تاریخ احمدیت بھارت قادیان کے خلاف کوئی سازش کریں۔“ -2 اپنی اشاعت میں مزید لکھا:۔مسلمانوں کے قتل عام کی ذمہ داری باؤنڈری کمیشن کے صدر پر ہے قائد اعظم کو مجلس خدام الاحمد یہ دہلی کی تار نئی دہلی 3 ستمبر بمجلس خدام الاحمدیہ دہلی نے پاکستان کے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کو ایک برقی پیغام ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کا جو قتل عام ہوا ہے اس کی ذمہ داری صدر پنجاب باؤنڈری کمیشن کے کندھوں پر ہے۔مسلم اکثریت والے علاقوں کو ہندوستان میں منتقل کر کے مشرقی پنجاب کے غیر مسلموں کو صاف اشارہ کیا گیا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف جارحانہ مہم کا آغاز کر دیں۔مسٹر جناح سے استدعا کی ہے کہ وہ اس معاملے کو جمعیت اتحاد امم کے حوالے کر دیں۔“ 10-3 ستمبر 1947 ء میں ضمیمہ ” انقلاب میں یہ خبر شائع ہوئی:۔قادیان میں نواحی علاقہ کے پچاس ہزار پناہ گزین آخری دم تک حفاظت خود اختیاری کا تہیہ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ 6 ستمبر : چوہدری شکر اللہ خان نے مندرجہ ذیل بیان انقلاب اور دوسرے اخباروں کو ارسال فرمایا ہے: اس وقت جب سارے مشرقی پنجاب میں افرا تفری زوروں پر ہے اور لاکھوں مسلمان اپنے عزیز وطن چھوڑ کر محض جان بچا کر مغربی پنجاب میں پہنچ رہے ہیں اور بحیثیت مجموعی مسلمانوں کے وقار کو ضعف پہنچ رہا ہے۔قادیان ضلع گورداسپور کے مسلمان اپنے مقام پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ باعزت موت کو ذلت اور رسوائی کی زندگی پر ترجیح دینے کا تہیہ کر چکے ہیں۔اہل قادیان کے علاوہ نواحی علاقہ کے پچاس ہزار اور پناہ گزین وہاں جمع ہو چکے ہیں۔قادیان کے امام جماعت احمدیہ نے اعلان کر دیا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے نام قادیان خالی کر دینے کا حکم صادر نہ کرے، ہم اپنے محبوب وطن اور مرکز کو کسی قیمت پر خیر باد نہیں کہہ سکتے اور آخری دم تک اپنی اور اپنے پناہ گزینوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔مسلمانوں پر یہ نہایت ہی خطر ناک وقت ہے کہ دشمن اس کے قومی وقار کو ہمیشہ کے لئے (ختم) کر دینا چاہتا ہے۔اس وقت ہر قسم کی کشیدگیوں اور اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قادیان اور اس