تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 260
تاریخ احمدیت بھارت 231 جلداول 8۔اخبار ” نوائے وقت ہی میں ذیل کی خبر بھی مؤرخہ 24 اکتوبر کی اشاعت میں شائع ہوئی:۔قادیان میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا، دو سو مسلمان شہید ہوئے کئی عورتیں اغوا کر لی گئیں اور بیشمار محلے لوٹ لئے گئے لاہور 22 اکتوبر : قادیان میں مسلمانوں پر ظلم و تشد د اور گرفتاریوں کے واقعات کے سلسلہ میں پنڈت نہرو نے وزیر اعظم پاکستان کو ایک تار بھیجا تھا۔جس میں ان واقعات کی تردید کرنے کی جرات کی گئی تھی۔آج احمد یہ ہیڈ کوارٹرز لا ہور نے وزیر اعظم ہندوستان کو یہ تار روانہ کیا:۔وو قادیان میں دو سکرٹری ، ایک اسسٹنٹ سکرٹری تین مشنری اور کئی دوسرے کارکنان غلط الزامات کی بناء پر گرفتار کئے جاچکے ہیں۔جن مسلمانوں کے مکانات کی تلاشیاں ہوئیں ان میں موجودہ خلیفہ قادیان کا مکان بھی شامل ہے۔کئی محلے جبراً خالی کرا کے لوٹے جا چکے ہیں۔تعلیم الاسلام ہائی اسکول۔احمد یہ پریس اور سنٹرل لائبریری پر قبضہ کیا جا چکا ہے۔کئی خواتین اغوا کی گئیں اور تقریباً دوسو مسلمان شہید کئے گئے اور ان کی لاشیں ورثاء کے حوالہ نہیں کی گئیں۔اس کے باوجود آپ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ احمدیوں کو تنگ نہیں کیا گیا اور ان کی حفاظت کی جارہی ہے۔( 20 ) اخبار انقلاب لاہور -1 اخبار انقلاب نے اپنی 6 ستمبر 1947 ء کی اشاعت میں لکھا: قادیان میں مسلمان برابر ڈٹے ہوئے ہیں پاکستان کی فوج ان کی حفاظت کرے ”قادیان کے نواحی علاقے میں۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے متعدد دیہات میں تباہی پھیلا رکھی ہے۔مسلمانوں کو قتل اور ان کی جائیدادوں کو برباد کیا جارہا ہے لیکن انہیں قادیان پر حملہ کرنے کی ابھی جرات نہیں ہوئی۔اہل قادیان اللہ کے فضل سے طاقتور اور منظم ہیں اور حضرت امام جماعت احمد یہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ان کو ہر وقت صبر و سکون اور توکل علی اللہ کی تلقین کر رہے ہیں۔لیکن مسلمانان پاکستان کا مطالبہ یہ ہے کہ خطرہ کے سدباب کے لئے فی الفور پاکستانی فوج قادیان کی حفاظت کے لئے مقرر ہونی چاہیے مبادا۔۔۔۔(مفسدہ پرداز) غیر مسلم فوج اور پولیس کی امداد یا اغماض سے فائدہ اٹھا کر