تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 248
تاریخ احمدیت بھارت 219 جلد اوّل دورہ کیا۔اس پارٹی کا متفقہ بیان ہے کہ قادیان کے تمام حصے صحرا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ہر جگہ ہو کا عالم ہے۔البتہ تین علاقے ایسے ہیں جہاں ایسے مسلمان دکھائی دیئے جو کفار کے مقابلہ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کا عزم صمیم کر چکے ہیں۔ان لوگوں کے چہروں سے بشاشت ٹپکتی ہے۔یہ بھی خبر ملی ہے کہ پولیس نے مسلمان مجروحین اور بیماروں کو نور ہسپتال سے نکال دیا ہے۔یہ ہسپتال ایک غیر مسلم ڈاکٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے اور علاقوں کی مسلم خواتین کے لئے نہ تو خوراک کا کوئی خاص انتظام ہے اور نہ انہیں طبی امداد دی جاتی ہے۔جو کثیر التعداد مسلمان باہر سے پناہ لینے کے لئے قادیان میں جمع ہوئے تھے انہیں نکال دیا گیا ہے اور پیدل قافلوں کی صورت میں انہیں پاکستان چلے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ان پناہ گزینوں کی حالت بہت ابتر ہے۔مقامی ملٹری نے انہیں خوراک دینے سے انکار کر دیا ہے اور احمد یہ انجمن سے کہا ہے کہ وہ ان مصیبت زدوں کی خوراک کا انتظام کرے۔چنانچہ انجمن اپنا راشن کم کر کے ان پناہ گزینوں کو خوراک دے رہی ہے۔ابلی ہوئی گندم دی جارہی ہے۔(او۔پی) (18) اخبار احسان لاہور اخبار احسان لاہور نے 5 ستمبر 1947ء کے شمارہ میں لکھا:۔-1۔قادیان میں اس وقت ہمیں ہزار کے قریب پناہ گزین جمع ہیں۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے آٹھ آٹھ نو نومیل تک مسلم دیہات کو تباہ کر دیا ہے اور پھر قادیان کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔راشن کا بھی شدید خطرہ ہے۔مغربی پنجاب کی حکومت وہاں فورار یلیف کیمپ قائم کرے اور جلد از جلد وہاں پاکستان کی فوج مقرر کی جائے تا پناہ گزینوں کو جانی اطمینان ہو جائے۔“ 2۔اسی اخبار نے 24 ستمبر 1947 ء کو مندرجہ ذیل دو خبریں شائع کیں : الف:۔لاہور 22 ستمبر 19 ستمبر کو مسلح۔۔۔مفسده پردازوں) نے قادیان کے ایک شمال مشرقی محلے پر ہلہ بول دیا۔لیکن کارگر نہ ہوا۔اس کے بعد پولیس نے اہل محلہ کی تلاشیاں شروع کر دیں۔پولیس جانتی ہے کہ حملے ہورہے ہیں پھر بھی وہ اسلحہ کے لئے تلاشیاں لے رہی ہے اور اس کی یہ حرکت