تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 124
جلد اوّل 108 تاریخ احمدیت بھارت ہوا کرتی تھیں۔زیادہ تر یہ مشقیں ان بندوقوں سے متعلق ہوتیں جو ہم نے قادیان میں جمع کر لی تھیں ان میں سے ایک ایک بندوق با قاعدہ سرکاری طور پر لائسنس یافتہ تھی البتہ ان کا ایک جگہ رکھنا قانون سے ہلکا ساہی سہی لیکن کچھ نہ کچھ لفظاً انحراف ضرور تھا۔مقصد صرف اتنا تھا کہ اگر حملہ ہو تو بر وقت فوری طور پر یہ بندوقیں مل جایا کریں اور خطرہ ٹل جانے پر بلا توقف انہیں ٹھکانے لگایا جاسکے۔بہت کم لوگوں کو علم تھا کہ یہ بندوقیں رکھی کہاں گئی ہیں۔چنانچہ میرے مفوضہ فرائض میں یہ امر بھی شامل تھا کہ ان بندوقوں کو اپنی حفاظت میں رکھوں۔ایک دفعہ یوں ہوا کہ خاصی بڑی تعداد میں کچھ اور بندوقیں پہنچ گئیں۔ان کو چھپانے کے لئے میرے کمرے کے فرش میں گڑھا کھودا گیا اور بندوقیں اس میں رکھ کر اسے پر کر دیا گیا اور مجھے حکم دیا گیا کہ بلا اجازت ان بندوقوں کو ہاتھ تک نہ لگاؤں اور اس سارے معاملے کو یکسر دماغ سے نکال دوں اور بھول جاؤں۔چنانچہ کمرے کو مقفل کر دیا گیا اور سب لوگ وہاں سے چلے گئے۔جب پہلے پہل میں نے اسلحہ چھپانے کے لئے جگہ کی تلاش شروع کی تو میں نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ طلب کیا کہ کوئی ایسی جگہ بتائیں جس کا کسی کو پتہ نہ چل سکے۔چنانچہ طرح طرح کے مشورے دیئے گئے بالآخر میں نے اپنے ساتھیوں سے دریافت کیا کہ کیا کوئی ایسی جگہ بھی ہے جس کا مشورہ ابھی تک کسی نے نہ دیا ہو۔پتہ چلا کہ صرف ایک ایسی جگہ تھی جس کا کسی کو خیال نہیں آیا تھا اور وہ میرے کمرے کی انگیٹھی کی چیمنی تھی۔چنانچہ فیصلہ ہوا کہ یہ ہتھیار انگیٹھی ہی میں رکھے جائینگے۔چنانچہ انگیٹھی کو کھول کر اس کے اندر ریک بنا دیئے گئے تا کہ بوقت ضرورت بندوقوں کو آسانی سے رکھا اور نکالا جا سکے۔یہ احتیاط کی گئی کہ اس خوش قسمت انگیٹھی کو ہمہ وقت فعال اور زندہ رکھا جائے اور اس میں رات دن ہلکی آگ جلتی رہے ایک دن بادل چھائے ہوئے تھے اور بارش کا قوی امکان تھا۔میں نے ایک رضا کار کو حکم دیا کہ کمرے کی چھت پر جا کر چمنی کا منہ بند کر دے تا کہ بارش کا پانی چمنی کے اندر نہ آنے پائے اور بندوقیں نقصان سے بچ جائیں۔جس وقت چھت پر یہ کام ہو رہا تھا تو میں نے محسوس کیا کہ ایک۔۔۔(غیر مسلم ) عورت یہ سارا عمل بہت مشتبہ نظروں سے دیکھ رہی ہے۔اس پر مجھے کچھ گھبراہٹ ضرور ہوئی۔چنانچہ جتنی جلد ہو سکا میں نے تمام بندوقیں چمنی سے نکلوا کر اپنی آئندہ ہونے والی خوش دامن کے ہاں پہنچا دیں۔چونکہ مجھے اپنی ڈیوٹی پر فوری طور پر واپس پہنچنا تھا اس لئے اپنی نگرانی میں بندوقوں کو چھپانے کا وقت تو نہیں تھا لیکن حالات کے مطابق اپنی طرف سے انہیں چھپا دیا۔یہ بندوقیں چھپانے کی بھی ایک ہی رہی بندوقیں کیا تھیں ایک انبار تھا جسے میں پلنگ پر