تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 119
تاریخ احمدیت بھارت 16 /نومبر 1947ء 103 جلد اول حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے مولوی جلال الدین صاحب شمس اور عزیزم مرزا ناصر احمد صاحب قادیان سے لاہور آ گئے۔اور شمس صاحب کی جگہ قادیان میں مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر مقامی اور عزیزم مرزا ظفر احمد صاحب ناظر اعلیٰ مقرر ہوئے۔(25) صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی ڈائری میں درج واقعات مظالم قادیان کے خونی روز نامچہ کے علاوہ ہمیں تاریخ احمدیت سے بعض اور واقعات ملتے ہیں جو کہ صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی ڈائری سے ملخصاً اخذ کئے گئے ہیں ، جو آپ ان ایام میں لکھا کرتے تھے۔ذیل میں اس ڈائری سے بعض واقعات درج کئے جاتے ہیں :۔18 / ماہ اکتوبر 1947ء بورڈ نگ تحریک جدید سے احمدی احباب واپس آنے شروع ہو گئے تا سب احمدی شہر ہی میں اکٹھے ہو جائیں۔26 / ماه اکتوبر صبح نو بجے نماز عید ہوئی جو مولانا جلال الدین صاحب شمس نے مسجد اقصیٰ میں پڑھائی۔تقریباً بارہ تیرہ سو احمدی نماز میں شامل ہوئے۔ان دنوں مسلمان فوج کے بعض سپاہی بھی قادیان میں متعین تھے جن میں سے بعض مسجد اقصیٰ کی چھت پر ڈیوٹی دیتے رہے۔جماعت احمدیہ قادیان کی طرف سے مسلمان فوج کے سپاہیوں کے اعزاز میں (حضرت ام طاہر کے مکان کے اوپر صحن میں ) عشائیہ دیا گیا۔اس تقریب پر کچھ نظمیں بھی پڑھی گئیں اور حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے ایک مختصر تقریر بھی فرمائی جس میں جماعت احمدیہ کے قادیان سے گہرے تعلق پر