حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 87 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 87

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات یعنی قادیان تک راستے میں دور دور تک کسی پٹرول پمپ کا وجود تک نہیں تھا۔(حضرت) خلیفہ ثانی بچوں کو مخاطب کر کے فرمانے لگے۔بچو! آؤ ہم سب اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ اے اللہ اس مشکل کو راستے کا روگ نہ بنا اور اپنے خاص تصرف سے ہمیں اسی طرح قادیان پہنچا دے۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ جس کی دعا بھی قبول ہوئی میں اسے قادیان پہنچ کر دو گیلن پیٹرول اور کار کے استعمال کی اجازت دے دوں گا۔ہو سکتا ہے یہ بات (حضرت) خلیفہ ثانی نے سرسری طور پر ہماری تربیت کے لئے کہی ہو۔بہر حال ہوا یہ کہ صاحبزادہ طاہر احمد کے بھائی بہنوں نے تو کوئی خاص تو جہ اس طرف نہیں دی لیکن کم سن طاہر احمد بڑی سنجیدگی اور یک سوئی سے اللہ کے حضور دعا میں مشغول رہے یہاں تک کہ اسی حالت میں کار قادیان پہنچ گئی۔قادیان پہنچے تو طا ہر احمد بے اختیار پکار اٹھے۔’ابا جان میں مسلسل دعا کرتا رہا ہوں۔میں اس وقت سے دعا کرتا چلا آ رہا ہوں جس وقت آپ نے دعا کے لئے فرمایا تھا۔چنانچہ (حضرت ) خلیفہ ثانی نے وعدے کے مطابق دو گیلن پٹرول اور کار کے استعمال کی اجازت دے دی اور طاہر احمد مزے سے سیر و تفریح کے لئے روانہ ہو گئے۔خدا کی جستجو اور تلاش اور تعلق باللہ ایک مردِ خدا ، صفحہ 78،77) یہ واقعہ اُس وقت کا ہے جب ابھی آپ بچے تھے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بچپن سے آپ کو دُعا سے کتنا گہرا لگاؤ تھا۔ابھی جوانی کی دہلیز پر بمشکل قدم رکھا تھا کہ اللہ کی جستجو 87