حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 83
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات ضرور نرینہ اولاد سے نوازے گا میاں محمد اسلم صاحب آف پتو کی لکھتے ہیں: 1965ء میں میری شادی ہوئی۔شادی کے بارہ سال گزر گئے مگر کوئی اولاد نہ ہوئی۔تمام رشتہ دار غیر احمدی تھے۔رشتوں داروں اور گاؤں والوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ چونکہ قادیانی ہو گیا ہے لہذا ابتر رہے گا۔میں نے ہر قسم کا علاج کروایا لیکن اولاد نہ ہوئی۔اسی اثناء میں خاکسار نے حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ کی خدمت میں تمام حالات لکھ کر درخواست دعا کی۔خط کے جواب میں حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے گا اور ضرور نر بینہ اولاد سے نوازے گا، خلیفہ وقت کی اس دعا کے بعد میرے چار لڑکے ہوئے۔سب لوگ حیران تھے کہ اس کی اولا د کس طرح ہوگئی حالانکہ لیڈی ڈاکٹر نے کہا تھا کہ اس عورت سے اولا د ہونے کا سوال ہی نہیں۔یعنی طبی لحاظ سے یہ عورت اولا د پیدا نہیں کرسکتی۔اس پر میں لوگوں کو بتا تا کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا زندہ نشان ہے جواللہ تعالیٰ نے خلیفہ اسیح کی دعا کی برکت سے دیا۔( بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 25 ستمبر 2015 ء تا 1 /اکتوبر 2015، صفحہ 15) ا بمطابق اصل سہواً لکھا گیا ہے جبکہ رشتہ داروں ہونا چاہیئے۔پبلشر 83