حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 82
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات کون کہتا ہے کہ آرام نہیں آسکتا ؟ محمد امین خالد صاحب جرمنی سے بیان کرتے ہیں کہ آج سے 45 سال قبل میرے سینے کی ہڈی میں درد اُٹھا۔مختلف ڈاکٹروں سے علاج کروایا۔ہر قسم کے ٹیسٹ کروائے گئے۔لیکن درد میں کوئی فرق نہیں پڑا۔بالآخر ڈاکٹر ز بھی بے بس ہو گئے اور مجھے لا علاج قرار دے دیا اور کہا کہ اب جو چند دن زندگی کے باقی رہ گئے ہیں وہ اسی تکلیف میں گزارو۔اسی دوران 1980ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ ہمبرگ تشریف لائے۔خاکسار استقبال کے لئے قطار میں کھڑا تھا۔خاکسار نے شرف مصافحہ حاصل کرتے ہوئے اپنی تکلیف بتادی اور کہا کہ ڈاکٹروں نے لا علاج قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اب مجھے اس تکلیف سے نجات نہیں مل سکتی۔اس پر حضور نے بڑے پر جلال انداز میں فرمایا: کون کہتا ہے کہ آرام نہیں آسکتا؟ پھر حضور نے میری قمیص کا ایک بٹن اپنے دستِ مبارک سے کھولا اور میرے سینے پر ایک دائرہ بنایا اور فرمایا کہ کیا یہاں درد ہوتا ہے؟ میں نے عرض کیا 'جی حضور !۔اس پر حضور نے فرمایا۔ہم دعا کریں گے۔انشاء اللہ آرام آجائے گا۔گھبرائیں مت۔!“ چنانچہ امین صاحب بتاتے ہیں کہ آج اس واقعہ کو 35 سال ہو چکے ہیں اور وہ دن اور آج کا دن میری یہ حالت ہے کہ جیسے یہ تکلیف مجھے بھی ہوئی ہی تھی۔( بحوالہ الفضل انٹرنیشنل 25 ستمبر 2015 ء تا 1 اکتوبر 2015، صفحہ 15) 82