حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 77 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 77

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات کے دن تھے۔لیکن آپ تھے کہ موسم کی سختی سے بے پرواہ اپنے آقا کے حکم کی تعمیل میں رات دن ایک کئے بیٹھے تھے۔اس دوران ایک ایمان افروز واقعہ رونما ہوا جس سے آپ کے تعلق باللہ پر روشنی پڑتی ہے۔چوہدری محمد علی صاحب پرنسپل تعلیم الاسلام کالج ربوہ لکھتے ہیں :- " اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانوں کے بھی عجیب عجیب معجزے دیکھے۔جب ہال کا منٹل (lintel) پڑنے والا تھا اور کثیر مقدار میں سیمنٹ اور مصالحہ بھگو کر تیار کیا جاچکا تھا تو سیاہ بادل اٹھا اور گھر کر چھا گیا۔آپ نے ہاتھ اٹھا کر بادل کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا جس کا مفہوم یہ تھا کہ یہ غریب جماعت کی خرچ کی ہوئی رقم ہے۔اگر تو برساتو یہ رقم ضائع ہو جائے گی۔جایہاں سے چلا جا۔دراصل آپ کی اللہ کے حضور یہ ایک رنگ میں فریاد تھی جو قبول ہوئی اور جس طرح ابر آیا تھا اسی طرح چلا گیا۔“ اللہ نے میرا شبہ دور کرنا تھا حیات ناصر، از محمود مجیب اصغر، صفحہ 189) آپ کی نماز تہجد پڑھنے کا واقعہ صاحبزادی امتہ الشکور صاحبہ بیان کرتی ہیں :۔میں اکثر سوچا کرتی کہ اکثر لوگ اپنے تہجد پڑھنے وغیرہ کا ذکر کرتے ہیں۔ابا نے کبھی نہیں کیا۔نہ ہی میں نے کبھی پڑھتے دیکھا۔اللہ تعالیٰ نے میرا شبہ دُور کرنا تھا اس لیے ایک بار میری آنکھ کھلی ، آدھی رات کے وقت بہت پیاس لگ رہی تھی ، پانی پینے جانے کے لئے ابا کے کمرے سے گزرنا پڑا وہاں دیکھا کہ ابا نفل پڑھ رہے ہیں۔پانی پی کرواپس آئی تو سلام پھیر چکے تھے ہلکی 77