حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 49 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 49

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ آپ کا پورا نام مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ہے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے بیٹے ہیں۔12 جنوری 1889ء کو پیدا ہوئے۔13 / مارچ 1914 ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی وفات کے بعد اگلے روز 14 / مارچ 1914ء کو جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ منتخب ہوئے اس وقت آپ کی عمر صرف 25 سال تھی۔7، 8 نومبر 1965ء کی درمیانی شب آپ کی وفات ہوئی۔52 سال آپ خلافت کے جلیل القدر منصب پر فائز رہے اور جماعت احمدیہ کو دُنیا کے کناروں تک پہنچایا۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موعود فرزند تھے۔ویسے تو حضرت مسیح موعود کی ساری ہی اولا د اللہ تعالیٰ کی بشارتوں سے ہوئی لیکن حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاص بشارات سے نوازا۔وہ بشارات جماعت احمدیہ میں پیشگوئی مصلح موعود کے نام سے مشہور و معروف ہیں۔اس پیشگوئی میں اللہ تعالیٰ نے آپ کے زبر دست اوصاف بیان فرمائے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے متعلق یہاں تک فرمایا کہ آپ کا آنا گویا خود خدا کا آنا ہے چنانچہ فرمایا: مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَأَنَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ آپ اللہ تعالیٰ کے وہ نشان تھے جسے اللہ نے دُنیا کی تمام قوموں پر اتمام حجت 49